گزشتہ کئی روز سے پٹرول اورڈیژل کی قیمتوں میں مسلسل ہورہی کمی آج اتوارکو بھی جاری رہی۔ قومی دارالحکومت دہلی میں اتوارکوپٹرول کی قیمت میں 40 پیسے کی کمی آنے کے بعد قیمت 80.05 روپئے فی لیٹرہوگئی۔ وہیں ڈیژل کی قیمتوں میں 33 پیسے کی کمی ہونے کے بعد ڈیژل کی قیمت 74.05 روپئے فی لیٹرہوگئی ہے۔
وہیں ملک کی اقتصادی دارالحکومت ممبئی میں بھی پٹرول اورڈیژل کی قیمت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ یہاں پٹرول کی قیمت میں 39 پیسے کی کمی درج کئے جانے کے بعد قیمت 85.54 روپئے فی لیٹرہوگئی ہے۔ وہیں ڈیژل کی قیمت میں 35 پیسے کی کمی درج کئے جانے کے بعد فی لیٹرقیمت 77.61 روپئے ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ پٹرول اورڈیژل کی قیمت میں ہفتہ کو بھی گراوٹ درج کی گئی تھی۔ قومی دارالحکومت دہلی میں ہفتہ کو پٹرول کی قیمت میں 40 پیسے کی کمی درج کی گئی تھی۔ وہیں ڈیژل کی قیمت میں 35 پیسے کی کمی واقع ہوئی تھی۔ ہفتہ کو دہلی میں پٹرول کی قیمت 80.45 روپئے فی لیٹراورڈیژل کی قیمت 74.38 روپئے فی لیٹرہوگئی تھی۔
وہیں اقتصادی دارالحکومت ممبئی میں پٹرول کی قیمت میں 40 پیسے اور ڈیژل کی قیمت میں 37 پیسے کی کمی درج کی گئی تھی۔ اس کے بعد یہاں پٹرول 85.93 روپئے فی لیٹراورڈیژل 77.96 روپئے لیٹرمل رہا تھا۔
جمعہ کو پٹرول کی قیمت میں 25 پیسے اورڈیژل کی قیمت میں 7 پیسے کی کمی درج کی گئی تھی، جس کے بعد یہاں پٹرول فی لیٹر 80.85 روپئے ہوگیا وہیں ڈیژل کی قیمت فی لیٹر74.73 روپئے ہوگئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:
کم ہوئے پٹرول ڈیزل کے دام، جانیں کیا ہے آج کی قیمت
یہ بھی پڑھیں:
پٹرول - ڈیژل کی قیمتوں پھرہوئی کمی، جانیں کیا ہے نئی قیمت
یہ بھی پڑھیں:
ایک مہینے میں سات روپے فی لیٹر تک سستا ہوسکتا ہے پٹرول !۔ سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔