ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ریلوے نے لانچ کیا اپنا پہلا ہائی ٹیک جنرل کوچ دین دیال ، یہ ہوں گی سہولیات

اس میں پینے کے پانی، موبائل چارج اور بائیو ٹوائلٹ جیسی سہولیات ہیں ۔ ان بوگیوں کا استعمال میل اور ایکسپریس ٹرینوں میں کیا جائے گا۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Jul 19, 2016 11:48 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ریلوے نے لانچ کیا اپنا پہلا ہائی ٹیک جنرل کوچ دین دیال ، یہ ہوں گی سہولیات
اس میں پینے کے پانی، موبائل چارج اور بائیو ٹوائلٹ جیسی سہولیات ہیں ۔ ان بوگیوں کا استعمال میل اور ایکسپریس ٹرینوں میں کیا جائے گا۔

نئی دہلی : جلد ہی ٹرین کے جنرل کوچ میں سفر کرنے والوں کو بھی ہائی ٹیک سہولیات ملیں گی ۔ جنرل کٹیگری میں سفر کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ریلوے نے آج اپنا پہلا جدید غیر ریزرو کوچ دین دیال لانچ کردیا ۔ اس میں پینے کے پانی، موبائل چارج اور بائیو ٹوائلٹ جیسی سہولیات ہیں ۔ ان بوگیوں کا استعمال میل اور ایکسپریس ٹرینوں میں کیا جائے گا ۔


یہاں پہلا دین دیال کوچ کا افتتاح کرنے کے بعد ریلوے کے وزیر سریش پربھو نے کہا کہ ہم نے اپنے بجٹ میں اس کا اعلان کیا تھا ۔ ان دین دیال کوچز کو ن روٹوں پر چلایا جائے گا ، جہاں سیٹوں کی زیادہ ڈیمانڈ ہے ۔ اس کوچ میں پینے کا پانی فراہم کرنے کے لئے پانی کو صاف کرنے کے علاوہ بولڈ لگیج ریک اور کوٹ ہک بنے ہیں ۔


پربھو نے کہا کہ ہم نے ان کوچوں میں کئی دیگر سہولیات بھی ہیں ، جیسے چارج پوائنٹ، ڈسٹبن، سامان رکھنے کے لئے زیادہ جگہ، ایکوا گارڈ جیسی سہولیات وغیرہ ۔ ہم نے اپنے بجٹ میں جو وعدے کئے تھے، اسے پورے کئے ۔ فی کوچ کی متوقع لاگت قریب 81 لاکھ روپے آئے گی اور رواں مالی سال میں تقریبا 700 جدید کوچز کی مینوفیکچرنگ کی جائے گی ۔  ان میں لائیٹیں اور آگ بجھانے والے آلات بھی ہوں گے ۔

First published: Jul 19, 2016 11:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading