ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دیپ سدھو اور ان کی تنظیم نے پہلے ہی رچ لی تھی سازش، پہلے مارچ شروع کریں گے: ایس کے ایم

اہم کسان لیڈران بلبیر سنگھ راجےوال، جگجیت سنگھ ڈلےوال اور ڈاکٹر درشن پال سنگھ نے کہا ہے کہ سازش کے تحت کسان مزدور سنگھرش سیمتی اور دیگر افراد نے اعلان کیا کہ وہ رنگ روڈ پر مارچ کریں گے اور لال قلعے پر جھنڈا لہرائیں گے۔ سازش کے سہارے کسان مزدور سنگھرش سمیتی نے کسان تنظیموں کے متعینہ مارچ سے دو گھنٹے پہلے رنگ روڈ پر مارچ کرنا شروع کر دیا۔ یہ پر امن اور مضبوط کسان جدوجہد کو ناکام کرنے کی ایک گہری سازش تھی۔

  • Share this:
دیپ سدھو اور ان کی تنظیم نے پہلے ہی رچ لی تھی سازش، پہلے مارچ شروع کریں گے: ایس کے ایم
یوم جمہوریہ پر نکالی گئی کسان ٹریکٹر ریلی کے دوران ہنگامہ اور تشدد ہوا تھا۔ فوٹو اے این آئی

نئی دہلی۔ یوم جمہوریہ (Republic Day) پر نکالی گئی کسان ٹریکٹر ریلی (Kisan Tractor Rally) کے دوران مچے ہنگامہ اور تشدد کو لے کر آج کسانوں کی طرف سے تبادلہ خیال اور اس پر غور وفکر کیا گیا۔ اس میٹنگ میں کسان لیڈروں کی طرف سے کہا گیا ہے کہ جب کسان تنظیموں نے 26 جنوری کا کسان پریڈ پروگرام کا اعلان کیا تو دیپ سدھو اور ان کے جیسے دیگر سماجی عناصر اور کسان تنظیموں نے کسان تحریک کو خاموش کرنے کی کوشش کی تھی۔


اہم کسان لیڈران بلبیر سنگھ راجےوال، جگجیت سنگھ ڈلےوال اور ڈاکٹر درشن پال سنگھ نے کہا ہے کہ سازش کے تحت کسان مزدور سنگھرش سیمتی اور دیگر افراد نے اعلان کیا کہ وہ رنگ روڈ پر مارچ کریں گے اور لال قلعے پر جھنڈا لہرائیں گے۔ سازش کے سہارے کسان مزدور سنگھرش سمیتی نے کسان تنظیموں کے متعینہ مارچ سے دو گھنٹے پہلے رنگ روڈ پر مارچ کرنا شروع کر دیا۔ یہ پر امن اور مضبوط کسان جدوجہد کو ناکام کرنے کی ایک گہری سازش تھی۔


کسان تنظیموں نے دیپ سدھو اور دیگر کی شدید مذمت کی


سنیکت کسان مورچہ کی سبھی اتحادی جماعتوں نے اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے جدوجہد کر رہے کسانوں سے اپیل کی کہ وہ دھرنا کی جگہوں پر رہیں اور پر امن مخالفت جاری رکھیں۔ اس میٹنگ میں کسان تنظیموں نے اس تحریک کو جاری رکھنے کی بات کہی اور مذکورہ کسان تنظیم اور تحریک کی شبیہ خراب کرنے کی کوشش کرنے پر دیپ سدھو اور دیگر کی شدید مذمت کی۔

ابھی سنیکت کسان مورچہ کی میٹنگ چل رہی ہے

کسان تنظیموں نے مستقبل کے پروگرام کو چاق وچوبند کرنے کے لئے بھی 32 تنظیموں کی ہنگامی میٹنگ طلب کی تھی۔ بتا دیں کہ ابھی سنیکت کسان مورچہ کی میٹنگ چل رہی ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jan 27, 2021 04:16 PM IST