دفاعی ساز و سامان میں خود انحصاری کے تحت نئی پہل، برہموس ایرو اسپیس کے ساتھ معاہدہ
’’گولہ بارود کی مقامی پیداوار کو مزید فروغ دے گا‘‘
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آتما نربھر بھارت کے تحت دفاعی آلات میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ وزارت دفاع (MOD) نے آج برہموس ایرو اسپیس لمیٹڈ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ بائی-انڈین کیٹیگری کے تحت 1,700 کروڑ روپے کی مجموعی لاگت ہے۔
دفاعی ساز و سامان میں خود انحصاری کے لیے وزارت دفاع نے جمعرات کو برہموس ایرو اسپیس (BrahMos Aerospace) کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیا ہے۔ اس معاہدہ کے تحت 1,700 کروڑ روپے کی لاگت سے اضافی دوہری کردار کے قابل زمین سے نشانہ بنانے والے براہموس میزائلوں کے حصول کو یقینی بنایا جائے گا۔ جو کہ ’بائی ۔ انڈین‘ کے زمرے کے تحت آتا ہے۔
ایک بیان میں وزارت دفاع نے کہا کہ ان دوہری کردار کے قابل میزائلوں کی شمولیت سے ہندوستانی بحریہ کے بیڑے کے اثاثوں میں نمایاں طور پر اضافہ ہو گا۔ برہموس ایرو اسپیس لمیٹڈ (BAPL) ہندوستان اور روس کے درمیان ایک مشترکہ منصوبہ ہے جو نیو جنریشن کے میزائلوں (SSMs) کو بڑھانے کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے اور زمین کے ساتھ ساتھ اینٹی شپ (دور کے فضائی) حملوں کے لیے بہتر رینج اور دوہری کردار کی صلاحیت کے حامل ہیں۔
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آتما نربھر بھارت کے تحت دفاعی آلات میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ وزارت دفاع (MOD) نے آج برہموس ایرو اسپیس لمیٹڈ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ بائی-انڈین کیٹیگری کے تحت 1,700 کروڑ روپے کی مجموعی لاگت ہے۔
اس نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ مقامی صنعت کی فعال شرکت کے ساتھ اہم ہتھیار اور گولہ بارود کی مقامی پیداوار کو مزید فروغ دے گا۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔