نئی دہلی : پہلے ایٹمی حملہ نہ کرنے کی ہندوستان کی جوہری پالیسی پر مرکزی وزیر دفاع منوہر پاریکر کے ایک بیان سے جمعرات کو تنازع پیدا ہو گیا۔ پاریکر نے جب اس بات کا اشارہ دیا کہ ضرورت پڑنے پر ہندوستان پہلے جوہری ہتھیاروں کا استعمال کر سکتا ہے ، تو اس کے فورا بعد وزارت دفاع نے ان کی بات سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔ وزارت نے کہا کہ پاریکر نے جو کہا ، وہ ان کا ذاتی خیال ہے اور یہ وزارت کا سرکاری موقف نہیں ہے۔
جوہری حکمت عملی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں پاریکر نے کہا کہ 'اگر پہلے سے تیار حکمت عملی پر عمل کیا جائے یا آپ جوہری معاملہ پر کسی موقف پر قائم رہتے ہیں ، تو مجھے لگتا ہے کہ آپ ایٹمی ہتھیاروں کے معاملہ میں اپنی طاقت کھو رہے ہیں۔ لوگ کہتے ہیں کہ ہندوستان پہلے ایٹمی ہتھیار استعمال نہیں کرنے کے خیال کو مانتا ہے، مگر ہمیں اس خیال سے خود کو کیوں باندھے رکھنا چاہئے۔ اس کے بدلے مجھے یہ کہنا چاہئے کہ ہمارا ملک ایک ذمہ دار جوہری طاقت ہے اور میں غیر ذمہ دارانہ طریقے سے اس کا استعمال نہیں کرے گا۔ ایسا میرا خیال ہے۔
پاریکر نے مزید کہا کہ 'کچھ لوگ کہہ سکتے ہیں کہ ہندوستان کی جوہری پالیسی میں تبدیلی آ گئی ہے، لیکن کسی بھی حکومت کے دوران اس پالیسی میں تبدیلی نہیں آئی ہے۔ پڑوسی ملک سے اس طرح کی دھمکیاں ملتی تھیں کہ سیکورٹی کا خطرہ ہونے پر وہ اسٹریٹجک طریقے سے جوہری ہتھیاروں کا استعمال کر سکتا ہے ، لیکن جس دن سرجیکل اسٹرائیک ہوئی ، اس کے بعد سے اس طرح کی کوئی دھمکی نہیں آئی ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔