India-China Standoff: چینی وزیر دفاع سے 2.20 گھنٹے چلی میٹنگ میں راج ناتھ کی دو ٹوک۔ پیچھے ہٹانی ہی ہو گی فوج
مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول پر کشیدگی کی صورت حال کے بعد دونوں رہنماوں کی یہ پہلی آمنے سامنے کی میٹنگ تھی۔ کہا جا رہا ہے کہ پچھلے 4 مہینوں سے دونوں ملکوں کی فوج ایل اے سی پر آمنے سامنے ہیں۔ ایسے میں اس میٹنگ میں کشیدگی کم کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Sep 05, 2020 11:37 AM IST

چینی وزیر دفاع سے 2.20 گھنٹے چلی میٹنگ میں راج ناتھ کی دو ٹوک۔ پیچھے ہٹانی ہی ہو گی فوج
نئی دہلی۔ ہندستان کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ (Defence Minister Rajnath Singh) اور چینی وزیر دفاع ویئی فنگہی (Wei Fenghe) کے درمیان جمعہ کو ماسکو میں ملاقات ہوئی۔ تقریبا 2 گھنٹے 20 منٹ تک چلی اس میٹنگ کو بیحد اہم مانا جا رہا ہے۔ دراصل، مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول (LAC) پر کشیدگی کی صورت حال کے بعد دونوں رہنماوں کی یہ پہلی آمنے سامنے کی میٹنگ تھی۔ کہا جا رہا ہے کہ پچھلے 4 مہینوں سے دونوں ملکوں کی فوج ایل اے سی پر آمنے سامنے ہیں۔ ایسے میں اس میٹنگ میں کشیدگی کم کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں رہنما شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے لئے روس پہنچے ہیں۔ اس سے پہلے ہندستان کے خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا (Harsh Vardhan Shringla) نے جمعہ کو کہا تھا کہ سرحد پر حالات غیرمعمولی ہیں۔
کیا بات ہوئی دونوں رہنماوں کے درمیان؟
ذرائع کے مطابق، بات چیت کے دوران راج ناتھ سنگھ نے مشرقی لداخ میں موجودہ صورت حال کو بنائے رکھنے کی بات کہی۔ اس کے علاوہ انہوں نے فوجیوں کو تیزی سے ہٹانے کے مسئلہ پر بھی زور دیا۔ انہوں نے صاف کہا کہ امن کے چین کو فوج پیچھے ہٹانی ہی ہو گی۔
دراصل، پچھلے ہفتے پینگونگ تسو جھیل میں ہوئی تکرار کے بعد تنازعہ اور زیادہ بڑھ گیا ہے۔ ہندستانی فوج نے پیپلز لبریشن آرمی کو پیچھے ڈھکیل کر اسٹریٹجک اعتبار سے ایک اہم پوسٹ پر قبضہ کر لیا ہے۔ ایسے میں ہندستان کے جوابی حملے سے چین بوکھلایا ہوا ہے۔ ادھر چین پینگونگ تسو شمالی گھاٹ اور گوگرا پوسٹ سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہے۔
Defence Minister Rajnath Singh meeting the Chinese Defence Minister, General Fenghe in Moscow, Russia: Office of the Defence Minister pic.twitter.com/znmbUrsKtj
— ANI (@ANI) September 4, 2020
راج ناتھ سنگھ کی اپیل
ہندستانی نمائندہ وفد میں سکریٹری دفاع اجے کمار اور روس میں ہندستان کے سفیر ڈی بی وینکٹیش ورما بھی تھے۔ اس سے پہلے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایس سی او میں اپنے خطاب میں کہا کہ علاقے میں امن اور تحفظ کے لئے اعتماد کا ماحول، غیر جارحیت، بین اقوامی ضابطوں کے تئیں احترام اور اختلافات کا پر امن حل ضروری ہے۔