ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

لکھنئو کو دی جائے گی نئی رفتار، عوامی سہولیات کی فراہمی سے بڑھایاجائے گا زندگی کا معیار: راجناتھ سنگھ

راجناتھ سنگھ کے بارے میں کہاجاتاہےکہ وہ عوام میں اس لئے مقبول ہیں کہ انہوں نے سیاست کی قدیم روش کو تبدیل نہیں کیاہے اور عوامی رابطوں کی مہم کو ابھی تک زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

  • Share this:
لکھنئو کو دی جائے گی نئی رفتار، عوامی سہولیات کی فراہمی  سے بڑھایاجائے گا زندگی کا معیار: راجناتھ سنگھ
راجناتھ سنگھ کے بارے میں کہاجاتاہےکہ وہ عوام میں اس لئے مقبول ہیں کہ انہوں نے سیاست کی قدیم روش کو تبدیل نہیں کیاہے اور عوامی رابطوں کی مہم کو ابھی تک زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

لکھنئو: مرکزی وزیر دفاع اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور لکھنئو سے ممبر آف پارلیمنٹ۔۔راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ لکھنئو کو ترقی کے حوالے سے نئی شناخت اور پہچان دینے کے لئے ہرممکن کوشش کی جائے گی۔ اسی کے پیش نظر پہلے سے چل رہے ترقی یافتہ کاموں کا جائزہ لیاجارہاہے اور مستقبل کے ایسے  نئے منصوبوں پر غور وخوص کیا جارہاہے جن کو یقینی بناکر لوگوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ راجناتھ سنگھ نے نے مختلف محکموں کے ذمہ دار افسران کے ساتھ میٹنگ کے بعد لکھنئو کے ان علاقوں کا دورہ کیاجہاں فلائی اوور بنائے جارہے ہیں۔ گرو گووند سنگھ روڈ پر تعمیر کئے جانے والے فلائی اوور کے کام کا جائزہ لینے کے بعد راجناتھ سنگھ پرانے لکھنئو کے حیدر گنج اور چوک علاقے بھی پہنچے اور وہاں بھی انہوں نے ذمہ دار افسران کو وقت پر کام مکمل کرنے کے لئے سخت ہدایات جاری کیں راجناتھ سنگھ نے اہل لکھنئو کو یقین دلایا ہے کہ لکھنئوکے مختلف علاقوں میں جو چار فلائی اوور بنائے جارہے ہیں ہیں ان میں سے ایک پل کا افتتاح مئی  دوسرے کا جون اور تیسرے کا آغازاکتوبر  میں کیاجائے گا اور اس عرصے میں کام مکمل کرنے کی ہدایات اور ورک پلان جاری کردئے گئے ہیں، جبکہ چوتھے پُل کو اس سال کے آخر یعنی دسمبر تک مکمل کرکے عوام کی نقل وحرکت کے لئے کھول دیاجائے گا۔

راجناتھ سنگھ کے بارے میں کہاجاتاہے کہ وہ زمین سے جڑے عوامی لیڈر ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ راجناتھ آج پرانے لکھنئو کی جن جن گلیوں سے گزرے سبھی طبقوں اور شعبوں کے لوگوں نے ان اکا گرم جوشی سے استقبال بھی کیا اور انہیں اپنے مسائل بھی بتائے۔ حالانکہ بی جے پی اور اقلیت، بالخصوص مسلمانوں ، کے مابین فاصلوں کی بازگشت بھی ہمیشہ سنائی دیتی رہی ہے لیکن بی جے پی میں کچھ چہرے اور اشخاص  ایسے ضرور ہیں جو مسلم طبقے میں بھی اتنے ہی پسندیدہ اور مقبول ہیں جتنے دوسرے مذاہب کے لوگوں میں۔ان مقبول ترین لوگوں میں راجناتھ سنگھ اور اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ دنیش شرما سمیت لال جی ٹنڈن اور آنجہانی اٹل بہاری واجپائی کے نام پیش کئے جاسکتے ہیں۔ اس بار ے پارلیمانی الکشن میں بھی لکھنئو کے مسلم طبقے نے راجناتھ سنگھ کو بڑی تعداد میں ووٹ دیا تھا اور ساتھ ہی یہ بھی کہ اتھا کہ بی جے پی کی اقلیت مخالف پالیسیوں پر لکھنئو میں راجناتھ کی اقلیت نوازی زیادہ بھاری پڑی ہے لہٰذا مسلمانوں کی کثیر تعددا انہیں ووٹ کرتی ہے۔

راجناتھ سنگھ نے اپنی عوامی رابطے کی مہموں  اور سیاست کے پرانے طریقہ کار کو برقرار رکھاہے۔ اس وجہ سے وہ عوام کے مقبول لیڈر تصور کئے جاتے ہیں۔

راجناتھ سنگھ نے آج یہ بھی واضح کیاکہ زیر تعمیر منصوبوں کی تکمیل کے بعد  لکھنئو میں جل نگم،ریلوے ،سیوج پلانٹ اور میٹرو کے دوسرے مرحلے  سمیت کئی ایسے پروجکٹ شروع کئے جائیں گے جن سے لوگوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات  بھی فراہم کی جاسکیں اور ان کا معیار زندگی بھی بلند کیاجاسکے۔

First published: Feb 08, 2020 03:07 PM IST