உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستان امن چاہتا ہے لیکن کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے: راج ناتھ سنگھ

     وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ"ہندوستان ہمیشہ سے ایک امن پسند ملک رہا ہے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی طرف سے کسی بھی قسم کا تنازعہ نہ شروع کریں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ  (Defense Minister Rajnath Singh) نے کہا ہے کہ ہندوستان ایک امن پسند  (India wants peace) ملک ہے اور وہ کسی کے ساتھ محاذ آرائی نہیں کرتا لیکن وہ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ جمعرات کو چنڈی گڑھ میں ڈفینس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کی لیبارٹری ٹی بی آر ایل کا دورہ کرنے کے بعد سائنس دانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ"ہندوستان ہمیشہ سے ایک امن پسند ملک رہا ہے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی طرف سے کسی بھی قسم کا تنازعہ نہ شروع کریں لیکن ساتھ ہی یہ بھی اتنا ہی سچ ہے کہ ضرورت پڑنے پر ہمارا ملک کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ "
      سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام  Dr APJ Abdul Kalam کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ “عبدالکلام جی کہا کرتے تھے، ‘اس دنیا میں خوف کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ صرف ایک طاقت دوسری طاقت کا احترام کرتی ہے۔’ کلام صاحب ڈی آر ڈی او کے بڑے سائنس دان تھے اور میں سمجھتا ہوں کہ ہمارا ملک پوری طرح سے ان کے نظریات پر چل رہا ہے۔

      "
      انہوں نے کہا کہ بدلتے وقت، چیلنجز اور ممالک کے باہمی تعلقات میں تبدیلیوں کے پیش نظر سیکورٹی کے جہت بھی تبدیل ہوئے ہیں اور ایسی صورتحال میں ہمیں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

      وہیں وزیر اعظم نریندر مودی آج  اٹلی کے دورے پر ہیں ۔ وزیر اعظم اس دوران اٹلی میں ہونے والی جی ٹوئنٹی چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

      Published by:Sana Naeem
      First published: