Ministry Of Defence Approved Defence Purchases: دفاعی شعبے (Defence Sector) میں 'خود کفیل ہندوستان' کی سمت میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے دفاعی حصول کونسل (Defense Acquisition Council) نے پیر کو 76 ہزار کروڑ کے ٹینک، ٹرک، جنگی جہاز اور ہوائی جہاز کے انجن خریدنے کی منظوری دی۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ (Rajnath Singh) کی صدارت میں ہوئی اس میٹنگ میں ان ہتھیاروں اور فوجی ساز و سامان کی خریداری کی منظوری دی گئی۔
وزارت دفاع کے مطابق پیر کو منعقدہ ڈیفنس ایکوزیشن کونسل (ڈی اے سی) کی میٹنگ میں آرمی، ایئر فورس، بحریہ اور کوسٹ گارڈ کے لیے 76,390 کروڑ کے خرید کیلئے (AON) کی خریداری کو منظوری دی گئی۔ AON کسی بھی دفاعی خریداری کے لیے ہونے والے ٹینڈر کا پہلا عمل ہے۔
وزارت دفاع نے کن مصنوعات کی خرید کو دی ہے منظوری ؟ڈی اے سی یعنی ڈیفنس ایکوزیشن کونسل نے ان خریداریوں کو بائی انڈیا، بائی اینڈ میک انڈیا اور بائی انڈیا-آئی ڈی ڈی ایم یعنی دیسی ڈیزائن ڈیولپمنٹ اور مینوفیکچرنگ کے زمروں میں منظوری دی ہے۔ وزارت دفاع نے فوج کے لیے پل بچھانے والے ٹینک، پہیوں والی آرمرڈ فائٹنگ وہیکلز (اے ایف وی) جو اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل (اے ٹی جی ایم) سے لیس ہیں، رف ٹیرین فورک لفٹ ٹرک (آر ایف ایل ٹی) اور ویپن لوکٹنگ ریڈارز (ڈبلیو ایل آر) کو خریدنے کی منظوری دی ہے۔
بحریہ کے لیے کتنے کروڑ کے لیے جنگی جہازوں کو دی گئی منظوریبحریہ (Indian Navy) کے لیے 36 ہزار کروڑ مالیت کے کارویٹ (جنگی جہاز-ج Warships) کو منظوری دی گئی ہے۔ اگرچہ جنگی جہازوں کی تعداد نہیں بتائی گئی لیکن وزارت دفاع (Ministry Of Defence) کے مطابق یہ نیکسٹ جنریشن کوروٹ (NJC) ورسٹائل جنگی جہاز ہوں گے۔ ان جنگی جہازوں کو نگرانی کے مشن، ایسکارٹ آپریشنز، سرفیس ایکشن گروپس، سرچ اینڈ اٹیک اور ساحلی حفاظت کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔