رام مندر کی تعمیر کیلئے اتراکھنڈ کی مسلم خواتین دہلی مارچ کریں گی۔ اتراکھنڈ میں مسلم راشٹریہ منچ کی خاتون کو آرڈینیٹر کو باقاعدہ اس کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اس کے تحت آنے والے 15 دسمبر کو دہرادون سے بڑی تعداد میں مسلم کمیونٹی کے مرد اور خواتین جنتر ۔ منتر پر جمع ہونے جا رہے ہیں۔ وہیں اس مارچ کو لیکر ریاستی کانگریس بیحد ناراض و غصے میں ہے۔
آنے والے 15 دسمبر کو یوپی ، اتراکھنڈ اور دہلی کی ہزاروں خواتین اورنو جوان رام مندر کی تحریک کو حمایت دینے کیلئے جمع ہو رہے ہیں۔ اس کیلئے باقاعدہ بسوں کے انتظام کئے گئے ہیں اور مسلم راشٹریہ منچ کی خاتون ونگ کو دہلی سے بھی ذمہ داری دی گئی ہے۔
پروگرام کے مطابق، الگ ۔ الگ ریاستوں کی اس مسلم کمیونٹی کے مارچ کی قیادت آرایس ایس لیڈر اندریش کمار کریں گے اور صدر کو حمایت کا میمورینڈم بھی دیا جائے گا۔
دہشت گرد مسعود اظہر کی دھمکی، اجودھیا میں رام مندر بنا تو دہلی سے کابل تک مچے گی تباہیکانگریس نے مسلم راشٹریہ منچ کے اس انعقاد کو ڈھونگ بتاتے ہوئے دیو بھومی اتراکھنڈ کو بانٹنے کی سازش بتایا ہے۔ پارٹی کے سینئر لیڈر بی جے پی کو کل یگی راون بتاتے ہوئے تحریک کو سیتا ہرن سے جوڑتے ہوئے انتخابی سیاست بتا رہے ہیں ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔