உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    چیف سکریٹری انشو پرکاش معاملہ:عآپ  ممبر اسمبلی پرکاش جروال کو ملی ضمانت

    عام آدمی پارٹی کےممبر اسمبلی پرکاش جروال کو دہلی ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔

    عام آدمی پارٹی کےممبر اسمبلی پرکاش جروال کو دہلی ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔

    دہلی کے چیف سکریٹری انشو پرکاش سے بد سلوکی اور مارپیٹ معاملے میں عام آدمی پارٹی کےممبر اسمبلی پرکاش جروال کو دہلی ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی۔دہلی کے چیف سکریٹری انشو پرکاش سے بد سلوکی اور مارپیٹ معاملے میں عام آدمی پارٹی کےممبر اسمبلی پرکاش جروال کو دہلی ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔اس معاملے میں عرضی پر سماعت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ نے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا تھا اور 7 مارچ تک نوتس کا جواب دینا تھا۔

      غور طلب ہیکہ تیس ہزاری کورٹ کے سیشن سے راحت نہیں ملنے کے بعد عآپ ممبر اسمبلی نے  دہلی ہائی کورٹ میں ضمانت عرضی داخل کی تھی۔تیس ہزاری سیشن کورٹ کی جج انجو بجاج چندنا نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ الزام سنگین ہیں اس لئے ضمانت نہیں مل سکتی۔

      واضح ہو کہ دیولی سے عآپ ممبر اسمبلی پرکاش جروال نے حال ہی میں ہوئی اپنی شادی کا حوالہ دیتے ہوئے کورٹ میں ضمانت کی عرضی دی تھی۔جسے کورٹ نے یہ کہتے ہوئے خارج کر دیا کہ 56 سال کے شخص کے ساتھ جس طرح مار پیٹ ہوئی ہے یہ کافی سنگین ہے۔

       

       
      First published: