ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی میں فضائی آلودگی میں مسلسل اضافہ، 48 گھنٹوں میں حالات او ر ہوسکتے ہیں خراب

دیوالی کے بعد دہلی این سی آر میں فضائی آلودگی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے ۔ پابندی کے باوجود پٹاخے چھوڑنے اور پرالی جلانے کی وجہ سے ہوا کی کوالٹی بہت زیادہ خراب ہو چکی ہے۔ یہ زہریلی ہوا دل کے مریضوں کو کافی نقصان پہنچاسکتی ہے ۔ سینٹرل پولیشن کنٹولر بورڈ کے مطابق دہلی این سی آر میں آلودگی پھیلانے والے عناصر کی مقدار بڑھ گئی ہے ایسے میں اڑتالیس گھنٹوں میں حالات او رخراب ہوسکتے ہیں

  • Share this:

دیوالی کے بعد دہلی این سی آر میں فضائی آلودگی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے ۔ پابندی کے باوجود پٹاخے چھوڑنے اور پرالی جلانے کی وجہ سے ہوا کی کوالٹی بہت زیادہ خراب ہو چکی ہے۔ یہ زہریلی ہوا دل کے مریضوں کو کافی نقصان پہنچاسکتی ہے ۔ سینٹرل پولیوشن کنٹولر بورڈ کے مطابق دہلی این سی آر میں آلودگی پھیلانے والے عناصر کی مقدار بڑھ گئی ہے ایسے میں 48  گھنٹوں میں حالات او رخراب ہوسکتے ہیں۔


دہلی میں فضائی آلودگی عوام کی پریشانی کا سبب بنی ہوئی ہے۔ دہلی کے مختلف علاقوں میں ہوا کا معیار متواتر خراب ہے۔ دھولا کنواں، موتی باغ،آنند وہار، آر کے پورم میں اے کیو آئی لیول تین سو کے پار ہے۔ فضائی آلودگی کے کنٹرول سے متعلق مرکزی بورڈ کے مطابق آر کے پورم میں اے کیو آئی کیول تین سو چوون ہے جبکہ اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ علاقے میں اے کیو آئی لیول تین سو اٹھائیس ہے جو بہت خراب کے زمرے ہے۔دیوالی کے موقع پر فضائی آلودگی کی سطح میں مزید اضافہ ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ بورڈ کے ہوا کے اشارے کے مطابق دو سو ایک سے تین سو کے درمیان کو خراب، تین سو ایک سے چارسو کے درمیان کو بہت خراب اور چار سو ایک سے پانچ سو کے درمیا ن کو انتہائی خراب قراردیا جاتا ہے۔


وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 41،100 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں اور اس وبا کو شکست دینے کی شرح بڑھ کر 93.09 فیصد ہوگئی ہے۔ اتوار کے روز کورونا وائرس کے نئے معاملوں میں پچھلے تین دنوں کے مقابلے میں کمی دیکھی گئی۔ ہفتہ کو 44،684 ، جمعہ کو 44،878 ، جمعرات کو 47،905 ، بدھ کے روز 44،281 اور منگل کو 38،074 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ کورونا کو شکست دینے والے لوگوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجہ سے  فعال کیس تیزی سے کم ہو رہے ہیں اور اب ان کی تعداد 4،79،216 ہوگئی ہے۔


مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 41،100 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 88.14 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس دوران 1503 فعال معاملے کم ہوئے ہیں۔ اس عرصے کے دوران 42156 افراد صحتمند ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 82.05 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران ، مزید 447 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 1،29،635 ہوگئی ہے۔
Published by: sana Naeem
First published: Nov 15, 2020 06:08 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading