ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Delhi Air Pollution: آلودگی پھیلائی تو 5 سال کی جیل اور 5 کروڑ کا جرمانہ

دہلی۔ این سی آر اور اس سے متصل ریاستوں میں آلودگی پھیلانے والے محتاط ہو جائیں۔ اب اگر آلودگی پھیلائی تو 5 کروڑ روپئے تک کا جرمانہ دینا پڑ سکتا ہے۔ اتنا ہی نہیں 5 سال کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔

  • Share this:
Delhi Air Pollution: آلودگی پھیلائی تو 5 سال کی جیل اور 5 کروڑ کا جرمانہ
دہلی کے لوگوں پر کورونا اور آلودگی کی دوہری مار: فوٹو پی ٹی آئی

نئی دہلی۔ دہلی۔ این سی آر (Delhi-NCR) اور اس سے متصل ریاستوں میں آلودگی پھیلانے والے محتاط ہو جائیں۔ اب اگر آلودگی پھیلائی تو 5 کروڑ روپئے تک کا جرمانہ دینا پڑ سکتا ہے۔ اتنا ہی نہیں 5 سال کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔ بڑھتی ماحولیاتی آلودگی (Air Pollution) کے پیش نظر مرکزی حکومت نے یہ بڑا قدم اٹھایا ہے۔ اس کے لئے مرکزی حکومت نے ایک کمیشن تشکیل دی ہے۔ اس میں اسرو کے نمائندے بھی ہوں گے۔ یہ کمیشن ای پی سی اے کی جگہ لے گا۔ کمیشن کا صدر دفتر دہلی میں ہو گا اور اس کے حکم کو صرف این جی ٹی میں ہی چیلنج دیا جا سکے گا۔


واضح رہے کہ دارالحکومت دہلی کے لوگ حال میں دوہری مار جھیل رہے ہیں۔ ایک تو آب و ہوا میں آلودگی کا ’زہر‘گھلا ہوا ہے تو دوسری طرف جان لیوا کورونا وائرس کے ہر روز ریکارڈ توڑ نئے معاملے سامنے آرہے ہیں۔ دارالحکومت کی ہوا میں معیار کی سطح ایک بار پھر ’بہت خراب‘ زمرے سے بڑھ کر ’شدید خراب حالت‘ میں پہنچ گئی ہے۔ دارالحکومت میں ہوا کے معیار کے انڈیکس (اے کیو آئی) کی سطح 400 کو پار کرگئی ہے جو سب سے زیادہ خراب مانی جانے والے زمرے میں آتی ہے۔


دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی (ڈی پی سی سی) کے آج جاری اعدادو شمار کے مطابق صبح علی پور میں اے کیو آئی 405 تو آنند وہار میں یہ سطح 401 درج کی گئی۔ وزیرپور میں یہ 410 تھا۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ(سی پی سی بی) کے مطابق جہانگیر پوری میں اے کیو آئی کی سطح 420 درج کی گئی۔ لودھی روڈ پر آئی کیو یو 311،آر کے پورم میں 376 ،آئی ٹی او پر 384 اور پنجابی باغ میں 387 رہی جو ’بہت خراب ‘ زمرے میں آتی ہے۔ ادھر دہلی میں بدھ کی شام کورونا کے ریکارڈ 5163 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔


دارالحکومت میں کورونا وائرس کے ریکارڈ توڑ نئے معاملے اور آب و ہوا کے بری طرح آلودہ ہونے کے پیش نظر دہلی حکومت نے اسکولوں کو ابھی نہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نائب وزیراعلی اور وزیر تعلیم منیش سسودیا نے بدھ کو نامہ نگاروں کو یہ اطلاع دی۔ پچھلے حکم میں 31 اکتوبر تک اسکول بند کئےگئے تھے اور اب اگلے حکم تک یہ بند رہیں گے۔

یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 29, 2020 11:11 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading