ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی کے عوام کورونا وائرس، آلودگی اور دھنویں کی چادر سے بےحال

قومی دارالحکومت دہلی کے لوگ کورونا وائرس کے ہر روز ریکارڈ توڑ نئے معاملوں اور آب و ہوا میں آلودگی کے زہر کی وجہ سے پہلے ہی کافی دقتوں کا سامنا کر رہے تھے اب آسمان میں دھنویں جیسی چادر نے انہیں اور بے حال کردیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 05, 2020 11:47 AM IST
  • Share this:
دہلی کے عوام کورونا وائرس، آلودگی اور دھنویں کی چادر سے بےحال
فائل فوٹو

نئی دہلی۔ قومی دارالحکومت دہلی کے لوگ کورونا وائرس کے ہر روز ریکارڈ توڑ نئے معاملوں اور آب و ہوا میں آلودگی کے زہر کی وجہ سے پہلے ہی کافی دقتوں کا سامنا کر رہے تھے اب آسمان میں دھنویں جیسی چادر نے انہیں اور بے حال کردیا ہے۔بدھ کو دوپہر بعد سے آسمان میں دھنویں کی شدید چادر چھائی رہی جس سے حد بصارت پر بھی اثر پڑا۔ جمعرات کی صبح بھی یہی حال نظر آیا۔


دہلی کی ہوا آج ’بے حد خراب‘ سے ’شدید خراب‘ زمرے میں رہی ہے۔ کل صبح دہلی میں ہوا کے معیار میں جزوی بہتری سے کچھ راحت ملی تھی لیکن چند گھنٹوں میں ہی یہ غائب ہوگئی اور ہوا پہلے سے بھی زیادہ آلودہ ہوگئی۔ دہلی آلودگی کنٹرول بورڈ (ڈی پی سی سی) کے مطابق آج صبح آر کے پورم میں فضائی معیار انڈیکس (اے کیو آئی) کی سطح 451 رہی۔ لودھی روڈ پر یہ 394، آئی جی آئی ایئرپورٹ پر 440 اور دوارکا میں 456 تھا۔ معیاروں کے مطابق صفر سے 50 کے درمیان اے کیو آئی کو ’اچھا‘ ،51 سے 100 کے درمیان ’اطمینان بخش‘ ،101سے 200 کے دوران ’درمیانے‘ ،201 سے 300 کے دوران ’خراب‘،301 سے 400 کے درمیان ’بے حد خراب‘ اور 401 سے 500 کے درمیان ’شدید‘ مانا جاتا ہے۔



ادھر، دوسری طرف دہلی حکومت نے مانا ہے کہ دارالحکومت میں کورونا وائرس کی تیسری لہر چل رہی ہے۔ تہواروں کی وجہ سے بازار میں بھیڑ ہے اور حکومت کی بار بار اپیل اور ماسک پہننے اور کورونا کے دیگر پروٹوکول پر عمل نہ کرنے پر چالان کاٹے جانے کے باوجود لوگوں کی لاپرواہی جاری ہے۔

بدھ کے اعدادو شمار میں دہلی میں 6842 نئے معاملوں کے ساتھ کل متاثرین کی تعداد چار لاکھ نو ہزار 938 پر پہنچ گئی ہے۔ اس وبا سے ابھی تک 6703 لوگوں کی جان جا چکی ہے اور 37,369 فعال معاملے ہیں۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Nov 05, 2020 11:47 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading