ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Delhi AQI Update: دہلی میں اور خراب ہوئی صورت حال، کئی علاقوں میں جان لیوا ہوئی آلودگی

ملک کے دارالحکومت دہلی میں تمام کوششوں کے باوجود فضائی آلودگی کی صورت حال بہتر ہوتی نظر نہیں آ رہی ہے۔ پیر کی صبح کئی علاقوں میں ہوا کا معیار بیحد ہی خراب زمرے میں پہنچ گیا۔ اس سے سانس لینے میں مشکل کے ساتھ ہی آنکھوں میں جلن کا مسئلہ بھی درپیش ہونے لگا ہے۔

  • Share this:
Delhi AQI Update: دہلی میں اور خراب ہوئی صورت حال، کئی علاقوں میں جان لیوا ہوئی آلودگی
علامتی تصویر

نئی دہلی۔ ملک کے دارالحکومت دہلی (Delhi) میں تمام کوششوں کے باوجود فضائی آلودگی کی صورت حال بہتر ہوتی نظر نہیں آ رہی ہے۔ پیر کی صبح کئی علاقوں میں ہوا کا معیار (AQI) بیحد ہی خراب زمرے میں پہنچ گیا۔ اس سے سانس لینے میں مشکل کے ساتھ ہی آنکھوں میں جلن کا مسئلہ بھی درپیش ہونے لگا ہے۔ خاص کر بزرگوں اور بچوں کے لئے یہ صورت حال بیحد خطرناک ہے۔ آنند وہار (Anand Vihar) میں اے کیو آئی کی سطح 484، منڈکا میں 470، اوکھلا فیز 2 میں 465 اور وزیرپور میں فضائی معیار کا انڈیکس 468 پایا گیا۔ اسے سنگین زمرہ مانا جاتا ہے اور اس کی وجہ سے کئی طرح کی بیماریوں کے ہونے کا خطرہ بنا رہتا ہے۔



وہیں، کل خبر سامنے آئی تھی کہ پنجاب اور آس پاس کے علاقوں میں پرالی کو مبینہ طور پر جلائے جانے کے بیچ اتوار کو قومی دارالحکومت میں ہوا کا معیار ' سنگین' زمرے میں درج کیا گیا۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے موبائل ایپ 'سمیر' کے مطابق، مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 426 درج کیا گیا تھا جو 'سنگین' زمرے میں آتا ہے۔ ارضیاتی سائنس کی وزارت کی ائیرکوالٹی مانیٹرنگ آرگنائزیشن نے بتایا تھا کہ صورت حال میں تب تک بہتری ہونے کا امکان نہیں ہے جب تک کہ پرالی جلانے کے واقعات میں بھاری کمی نہیں آتی ہے۔


بتا دیں کہ 0 اور 50 کے درمیان اے کیو آئی کو 'اچھا'، 51 اور 100 کے درمیان ' اطمینان بخش'، 101 اور 200 کے درمیان' متوسط'، 201 اور 300 کے درمیان 'خراب' اور 301 اور 400 کے بیچ 'بیحد خراب' اور 401 سے 500 کے درمیان ' انتہائی سنگین' مانا جاتا ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Nov 09, 2020 10:45 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading