உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دہلی کی ہوا میں گھلا زہر، ڈاکٹرس کا الرٹ ، بڑھیں گے کورونا معاملات ، بچوں کی دماغی ترقی پر ہوگا اثر

    دہلی کی ہوا میں گھلا زہر، ڈاکٹرس کا الرٹ ، بڑھیں گے کورونا معاملات ، بچوں کی دماغی ترقی پر ہوگا اثر ۔ (AP)

    دہلی کی ہوا میں گھلا زہر، ڈاکٹرس کا الرٹ ، بڑھیں گے کورونا معاملات ، بچوں کی دماغی ترقی پر ہوگا اثر ۔ (AP)

    Delhi Polultion Today, AQI Level, Weather : دیوالی والے دن سے قومی راجدھانی میں ہوا کی کوالیٹی سنگین سطح پر بنی ہوئی ہے ۔ آتش بازی کے ساتھ پرالی جلانے کی پریشانی نے راجدھانی سمیت کئی ریاستوں میں بڑی مشکل پیدا کردی ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : دیوالی کے بعد ایک مرتبہ پھر دہلی میں اسماگ نے گھیر لیا ہے ۔ اس سے دہلی والوں کیلئے پریشانیاں بڑھ گئی ہیں ۔ دہلی کی ایئر کوالیٹی انڈیکس ایک مرتبہ پھر سنگین کے زمرہ میں پہنچ گئی ہے ۔ گزشتہ دو دن سے لیول بد سے بدتر ہوتا جارہا ہے ۔ ہفتہ کو ہوا میں گھلنے والے مضر پارٹیکلس یعنی پی ایم 10 کا لیول 412 تک پہنچ گیا جبکہ وہیں پی ایم ۔۔۔ کا لیول 286 پر رہا ۔ ڈاکٹرس نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں راجدھانی میں کورونا انفیکشن کے معاملات بڑھ سکتے ہیں اور چھوٹے بچوں کی دماغی ترقی پر بھی گہرا اثر پڑ سکتا ہے ۔ گروگرام پارس اسپتال کے ڈاکٹر ارونیش کمار نے اے این آئی کو بتایا کہ سردی اور دھند بڑھنے سے ٹھنڈ ہوا میں ڈراپ لیٹ میں کورونا وائرس کے پھیلنے کا اندیشہ سب سے زیادہ ہوتا ہے ۔

      میدانتا اسپتال کے صدر اور ایم ڈی ڈاکٹر نریش تریہن نے خبردار کیا کہ اس ہوا کی وجہ سے استھما اور پھیپھڑوں کے مریضوں نے سر درد ، سانس لینے میں تکلیف وغیرہ کی شکایت ہے ۔ اس سے چھوٹے بچوں کے دماغ پر بھی گہرا اثر ہوگا ۔ اسپتال مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں ۔ ہر سال ہم ایسی ہی پریشانیوں میں مبتلا ہوتے ہیں ۔

      دیوالی والے دن سے قومی راجدھانی میں ہوا کی کوالیٹی سنگین سطح پر بنی ہوئی ہے ۔ آتش بازی کے ساتھ پرالی جلانے کی پریشانی نے راجدھانی سمیت کئی ریاستوں میں بڑی مشکل پیدا کردی ہے ۔ ہفتہ دوپہر تین بجے آنند وہار میں ایئر کوالیٹی انڈیکس 600 سے زیادہ درج کیا گیا ۔ اگر دہلی کے اوور آل اے کیو آئی کے بارے میں بات کریں تو سسٹم آف ایئر کوالیٹی اینڈ ویدر فارکاسٹنگ اینڈ ریسرچ کے مطابق یہ 456 تھا ۔

      دہلی میں 114 ٹینکروں کو پانی چھڑکاؤ کے لیے لگایا گیا

      ادھر دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے آج دہلی سکریٹریٹ کے باہر دھول آلودگی پر قابو پانے کے لیے پانی کے چھڑکاؤ کے لیے ٹینکروں کو ہری جھنڈی دکھائی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ دیوالی کے دن پنجاب اور ہریانہ میں پرالی جلانے کے واقعات میں اضافہ ہوا اور کچھ لوگوں نے پٹاخے جلائے، جس کی وجہ سے دہلی میں آلودگی کی سطح بڑھ گئی ہے، جس پر قابو پانے کے لیے دہلی حکومت نے ہنگامی اقدامات کیے ہیں۔

      انہوں نے بتایا کہ پڑوسی ریاستوں میں کل پرالی جلانے کے تقریباً 3500 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں اور آج تقریباً 4 ہزار واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: