ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کیجریوال کے حلف برداری پروگرام کے پیش نظر رام لیلا میدان کے آس پاس ٹریفک پر پابندی

دہلی ٹریفک پولیس کی طرف سے ہفتے کو جاری نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ اتوار کی صبح آٹھ بجے سے دوپہر تک رام لیلا میدان علاقے میں ٹریفک پر پابندی رہےگی۔ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ حلف برداری پروگرام میں آنےوالے اپنی گاڑی سویک سینٹر،ماتاسندی روڈ،پاور ہاؤس روڈ،ویلاڈرام رود،راج گھاٹ روڈ،شانتی ون پارکنگ،سروس روڈ راج گھاٹ اور سمتا استھل پر پارک کرسکتے ہیں۔

  • Share this:

نئی دہلی: وزیراعلی اروند کیجریوال کے اتوار کو رام لیلا میدان میں حلف برداری پروگرام کے پیش نظر آس پاس کے علاقے میں بھیڑ بھاڑ کے امکان کے پیش نظر دہلی ٹریفک پولیس نے نوٹیفکیشن جاری کی ہے۔ دہلی ٹریفک پولیس کی طرف سے ہفتے کو جاری نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ اتوار کی صبح آٹھ بجے سے دوپہر تک رام لیلا میدان علاقے میں ٹریفک پر پابندی رہےگی۔ ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ حلف برداری پروگرام میں آنےوالے اپنی گاڑی سویک سینٹر،ماتاسندی روڈ،پاور ہاؤس روڈ،ویلاڈرام رود،راج گھاٹ روڈ،شانتی ون پارکنگ،سروس روڈ راج گھاٹ اور سمتا استھل پر پارک کرسکتے ہیں۔

حلف برداری پروگرام کو کور کرنےکےلئے رام لیلا میدان پر میڈیا کے او بی وین جواہر لال نہرو مارگ کی فٹ پاتھ پر کھڑے کرنے کی صلاح دی گئی ہے۔ بھیڑ کے امکان کے پیش نظر بسوں کو راج گھاٹ اور دلی گیٹ چوک سے گرو نانک چوک وایا جواہر لال نہرو روڈ پر پابندی کی گئی ہے۔کسی قسم کی کمرشیل گاڑیوں اور بسوں کو چھتا ریل سے دہلی گیٹ چوک وایا نیتاجی سبھاش مارگ جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ پہاڑگنج چوک وایا بہادر شاہ ظفر مارگ،دین دیال اپادھیائے منٹو روڈ سے کملا مارکٹ چوک وایا ویویک آنند مارگ اور بارہ کھمبا ٹالسٹائے سے رنجیت سنگھ فلائی اوور پر بھی کمرشیل گاڑیوں اور بسوں کی آمدورفت پر پابندی رہےگی۔

عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر کیجریوال اتوار کو رام لیلا میدان میں وزیراعلی کے عہدے کاحلف لیں گے۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے مسٹر کیجریوال اور ان کی کابینہ کے چھ دیگر اراکین کی تقرری کو منظوری دےدی ہے۔گیارہ فروری کوساتویں دہلی اسمبلی کےنتیجوں میں آپ پارٹی نے ایک بار پھر تاریخی جیت حاصل کرتےہوئے 70میں سے 62سیٹیں جیتیں ہیں۔کیجریوال مسلسل تیسری بار دہلی کے وزیراعلی عہدے کا حلف لیں گے اور وہ اسی کے ساتھ سابق وزیراعلی آنجہانی شیلا دکشت کے ریکارڈ کی برابری کریں گے۔ آنجہانی دکشت 1998 سے 2013 تک مسلسل تین بار پندرہ برسوں تک دہلی کی وزیراعلی رہیں ۔مسٹر کیجریوال اس سے پہلے 2013 اور 2015میں دہلی کے وزیراعلی کے عہدے پر رہےہیں اور اب یہ ان کا تیرا دور اقتدار ہوگا۔

First published: Feb 15, 2020 12:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading