ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بغیر راشن کارڈ کے ایسے حاصل کریں 5 کلو راشن، صرف آدھار کارڈ دکھانا ہوگا ضروری

انچ جون سے شروع ہوئی اس اسکیم کے تحت وہ لوگ اپنا آدھار کارڈ دکھا کر پانچ کلو گرام راشن حاصل کر سکتے ہیں جن کے پاس راشن کارڈ نہیں ہے۔

  • Share this:
بغیر راشن کارڈ کے ایسے حاصل کریں 5 کلو راشن، صرف آدھار کارڈ دکھانا ہوگا ضروری
اروند کیجریوال کی فائل فوٹو

نئی دہلی: دہلی (Delhi) کے وزیر اعلی اروند کیجریوال (Arvind Kejriwal) کی قیادت والی حکومت نئ اتوار کو بتایا کہ اس نے راجدھانی میں ایک نئی اسکیم کے تحت ان ساڑھے چار لاکھ سے زیادہ لوگوں کو راشن مہیا کرایا ہے جن کے پاس راش کارڈ (Ration Card) نہیں ہے۔ پانچ جون سے شروع ہوئی اس اسکیم کے تحت وہ لوگ اپنا آدھار کارڈ (Aadhar Card) دکھا کر پانچ کلو گرام راشن حاصل کر سکتے ہیں جن کے پاس راشن کارڈ نہیں ہے۔


دہلی حکومت (Delhi Government ) نے ایک بیان میں کہا، یہ اسکیم ان لوگوں کیلئے ہے جن کے پاس راشن کارڈ نہیں ہیں۔ ان لوگوں میں غیر منظم شعبے کے مزدور ، تارکین وطن کارکنان ، تعمیراتی کارکن اور گھریلو مددگار شامل ہیں۔ اس اسکیم کے ذریعے اب تک ساڑھے چار لاکھ سے زیادہ افراد کی مدد کی جاچکی ہے۔


اس اسکیم کے تحت مستحقین کو چار کلو گیہوں اور ایک کلو چاول دیا جارہا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کو 5 ہزار ٹن راشن فراہم کیا گیا ہے اور مزید 5 ہزار ٹن تقسیم مراکز تک پہنچ جائے گا۔ دہلی کے کل 280 سرکاری اسکولوں کو اناج کی تقسیم کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ اس کے لئے ہر میونسپل وارڈ میں ایک اسکول کی نشاندہی کی گئی ہے۔


عمران حسین (Food and Civil Supplies Minister Imran Hussain) نے کہا ، "ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ آنے والے وقت میں پورے عمل کو ہموار اور پریشانیوں سے پاک بنانے کے لئے معاملات کو مزید ہموار کیا جائے گا۔ آپ کی حکومت کا ماننا ہے کہ راشن لوگوں کا حق ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jun 18, 2021 10:12 AM IST