یوگی آدتیہ ناتھ پر بھڑکے عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ، انہیں گرفتارکرکے جیل میں ڈالنےکا کردیا مطالبہ
عام آدمی پارٹی (Aam Aadmi Party) کے رکن پارلیمنٹ نےکہا کہ اترپردیش کے وزیراعلیٰ کہتے ہیں کہ اروند کیجریوال (Arvind Kejriwal) کے تار پاکستان (Pakistan) سے جڑے ہیں۔ مجھے معلوم نہیں کہ ان بی جے پی والوں کو پاکستان کی تمام معلومات کیسے مل جاتی ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Feb 02, 2020 06:52 PM IST

سنجے سنگھ نے وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ میٹنگ کے بعد اس بارے میں کہا کہ دہلی میں ایک بار پھر سے لاک ڈاون نہیں لگایا جاسکتا۔ فائل فوٹو
نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (Aam Aadmi Party) کے سینئرلیڈر اور رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ (Sanjay Singh) نے یوگی آدتیہ ناتھ کی طرف سے اروندکیجریوال (Arvind Kejriwal) پرکئےگئے متنازعہ تبصرہ پر اعتراض ظاہرکیا ہے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ (Yogi Adityanath) نے دہلی میں انتخابی تشہیرکے دوران کہا تھاکہ اروندکیجریوال کے تار پاکستان سے جڑے ہوئے ہیں۔ سنجے سنگھ نے اس پر سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے اشتعال انگیز تقریرکےلئے یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر مکمل پابندی عائد کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ اس طرح کے تبصرہ کے لئے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو گرفتارکرکےانہیں جیل میں ڈال دینا چاہئے۔
عام آدمی پارٹی (Aam Aadmi Party) کے رکن پارلیمنٹ نےکہا کہ اترپردیش کے وزیراعلیٰ کہتے ہیں کہ اروند کیجریوال (Arvind Kejriwal) کے تار پاکستان (Pakistan) سے جڑے ہیں۔ مجھے معلوم نہیں کہ ان بی جے پی والوں کو پاکستان کی تمام معلومات کیسے مل جاتی ہے۔

عام آدمی پارٹی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
عام آدمی پارٹی دفتر میں پریس کانفرنس کرکے 'آپ' کے سینئر لیڈر سنجے سنگھ نےکہا، 'اترپردیش کے وزیراعلیٰ کہتے ہیں کہ اروند کیجریوال کے تار پاکستان سے جڑے ہیں۔ مجھے پتہ نہیں ان بی جے پی والوں کو پاکستان کی تمام اطلاعات کیسے مل جاتی ہے'۔
Sanjay Singh, AAP: Yogi Adityanath (UP CM) says Kejriwal has links to Pakistan, Yogi should be arrested, jailed and should be asked to provide proof for his claims. Election Commission (EC) is silent on all this, his campaigning should be banned in Delhi. #DelhiElections pic.twitter.com/9ghczM0Owc
— ANI (@ANI) February 2, 2020
ایف آئی آر درج کرنےکا مطالبہ
سنجے سنگھ نے بتایا کہ ہم نے الیکشن کمیشن سے ملنےکا وقت مانگا ہے جو ہمیں ابھی تک نہیں مل پایا ہے۔ الیکشن کمیشن سے مل کر ہم یوگی آدتیہ ناتھ کے دہلی میں انتخابی تشہیر پر پوری طرح سے پابندی عائد اور ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کریں گے۔ سنجے سنگھ نےکہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن سے ملنے کا وقت طلب کیا ہے اور اگر پیر کو دوپہر 12 بجے تک الیکشن کمیشن ہمیں ملنےکا وقت نہیں دے گا تو ہم الیکشن کمیشن کے دفترکے باہر ہی بیٹھ جائیں گے۔
کیا بولے تھے یوگی آدتیہ ناتھ
قابل ذکر ہےکہ ہفتہ کو دہلی کے نریلا میں اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک تقریب کے دوران دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے تار پاکستان سے جوڑے تھے۔ یوگی آدتیہ ناتھ نےکہا تھا 'یہ جو شہریت قانون کی مخالفت میں جگہ جگہ دھرنےکئے جارہے ہیں اور پاکستان کے ایک وزیر کا کیجریوال کی حمایت میں بیان جاری کرنا یہ سب کڑی ایک دوسرے کے ساتھ تعلق دکھائی پڑتا ہے۔

یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ: فائل فوٹو
انوراگ ٹھاکر اور پرویش ورما نے بھی دیا تھا جواب
واضح رہےکہ اس سے قبل بی جے پی کے دو لیڈروں انوراگ ٹھاکر اور پرویش ورما پر الیکشن کمیشن نے متنازعہ بیان دینےکےلئے انتخابی تشہیر کرنے سے روک لگا دی تھی۔ ساتھ ہی بی جے پی کو نوٹس جاری کرکےکہا تھا کہ دونوں کو پارٹی کےاسٹار کیمپینرکی فہرست سے باہرکیا جائے۔