ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر اعظم مودی نےکہا- شاہین باغ اور جامعہ ملیہ کا شہریت قانون کےخلاف احتجاج ملک کو ٹکڑوں میں تقسیم کردےگا

دہلی اسمبلی انتخابات 2020 (Delhi Assembly Election 2020) میں وزیراعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) پیرکو ایک عوامی جلسےکو خطاب کرتے ہوئےکہا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ (Jamia Millia Islamia)، شاہین باغ (Shaheen Bagh) اورسیلم پور میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج محض ایک اتفاق نہیں بلکہ استعمال ہے۔ بلکہ یہ قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہورہی ہے۔

  • Share this:
وزیر اعظم مودی نےکہا- شاہین باغ اور جامعہ ملیہ کا شہریت قانون کےخلاف احتجاج ملک کو ٹکڑوں میں تقسیم کردےگا
وزیراعظم نریندر مودی آج پیر کے روز دہلی میں ایک انتخابی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی

نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخابات 2020 (Delhi Assembly Election 2020) میں بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) کی تشہیری مہم کو رفتار دینےکےلئے وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) عوامی جلسےکو خطاب کرنےکےلئے دہلی کے شاہدرہ پہنچے۔ یہ عوامی جلسہ شاہدرہ علاقے میں کڑکڑ ڈوما کے سی بی سی گراؤنڈ میں ہوئی۔ وزیراعظم مودی (PM Narendra Modi) نے اس ریلی میں دہلی کی ترقی سمیت کئی موضوعات کو لے کر کیجریوال حکومت (kejriwal government) کی تنقیدکی۔




وزیر اعظم نریندرمودی نےکہا کہ دہلی کے لوگوں نے ملک بدلنے میں بہت محنت کی، اب یہ دہلی کو بدلیں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نےکہا کہ دہلی صرف ایک شہر نہیں ہے، بلکہ یہ ہمارے ہندوستان کا ورثہ ہے۔ یہ ہندوستان کے مختلف رنگوں کو ایک جگہ سمیٹے ہوئے ایک زندہ روایت ہے۔ یہ دہلی سب کا استقبال کرتی ہے، خوش آمدیدکہتی ہے۔ تقسیم ہندکےبعد جولوگ دہلی آئے، انہوں نے دہلی کو بدلا، جو یہاں بس گئے، انہوں نے دہلی کی ترقی میں بہت مدد کی۔ دہلی کی مٹی میں یہاں کے لوگوں کا پسینہ ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نےکہا کہ شاہین باغ اتفاق نہیں استعمال ہے۔ اس میں سیاست کارفرما ہے۔ اس کے ذریعہ قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلم پور، جامعہ ملیہ اسلامیہ اور شاہین باغ احتجاج ملک کو ٹکڑوں میں تقسیم کردے گا۔



ترقی کی اونچائیوں کو چھوئے گی دہلی

وزیر اعظم نریندر مودی نےکہا کہ 8 فروری کو پڑنے والا ووٹ صرف حکومت بنانےکےلئے نہیں بلکہ اس دہائی میں دہلی کی ترقی کو اونچائیوں کو پہنچانے والا ہوگا۔ یہ کام بی جے پی کرےگی، جو اگر کچھ کہتی ہےتو وہی کرتی ہے، وہ بی جے پی جس کےلئے ملک اور اس کےلوگوں کا مستقبل سب سے پہلے ہے، جو منفی نہیں بلکہ مثبت باتوں میں یقین رکھتی ہے۔ وزیراعظم مودی نےکہا کہ ہمارے لئے ملک کا مفاد سب سے بڑا ہے۔ ملک کےلئےکئےگئے عزائم سب سے بڑے ہیں۔ ان عزائم کو پورا کرنےکےلئے ہم دن ورات ایک کر رہے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ ملک کے سامنے جو دہائیوں پرانے چیلنجزتھے، اسے حل کر رہے ہیں، دور کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے دہلی اسمبلی انتخابات کی انتخابی تشہیر میں کہا- شاہین باغ اور جامعہ ملیہ احتجاج ملک کو ٹکڑوں میں تقسیم کردےگا۔
وزیر اعظم مودی نے دہلی اسمبلی انتخابات کی انتخابی تشہیر میں کہا- شاہین باغ اور جامعہ ملیہ احتجاج ملک کو ٹکڑوں میں تقسیم کردےگا۔


غیرمستقل کالونیوں کی پریشانی کا ہوا حل

وزیر اعظم نریندر مودی نےکہا کہ یہاں دہلی میں ہی ایک بہت بڑی پریشانی تھی، غیر مستقل کالونیوں کی۔ آزادی کے بعد سے ہی، کسی نہ کسی طور پریہ معاملہ التوا میں تھا۔ ووٹ کےلئے وعدے کئے جاتے تھے، تاریخ دی جاتی تھی، لیکن پریشانی کو حل کوئی نہیں کرتا تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نےکہا کہ دہلی کے 40 لاکھ سے زیادہ لوگوں، جس میں بڑی تعداد میں یہاں مشرقی اور شمال مشرقی دہلی کےلوگ ہیں، انہیں ان کی زندگی کی سب سے بڑی فکر سے ہماری حکومت نے آزاد کیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ جن لوگوں نے سوچا نہیں تھا کہ وہ اپنی زندگی میں کبھی اپنےگھرکی رجسٹری کرا سکیں گے، اب وہ اپنےگھرکا خواب سچ ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔
First published: Feb 03, 2020 07:11 PM IST