உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بٹلہ ہاؤس کی جھگیوں میں بھیانک آگ، 80 جھگیاں جل کر ہوئیں راکھ

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    رسوئی گیس سلنڈر میں دھماکے ہونے کے بعد آگ جھگیوں میں پھیل گئی اور تقریباً 80 جھگیوں کو اپنی زد میں لے لیا۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی کے  جنوب مشرقی ضلع کے بٹلہ ہاؤس کی جھگیوں میں بدھ کو دیر رات شدید آگ لگ گئی جس میں تقریبا 80 جھگیاں جل کر راکھ ہو گئیں۔ محکمہ فائر بریگیڈ کے ایک افسر نے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع بدھ دیر رات 1:30 بجے کی ہے۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی موقع پرفائر انجن کی 10 گاڑیوں کو بھیجا گیا اور جمعرات کی صبح تین بجے کے قریب آگ پر قابو پا لیا گیا۔

      افسر نے بتایا کہ رسوئی گیس سلنڈر میں دھماکے ہونے کے بعد آگ جھگیوں میں پھیل گئی اور تقریباً 80 جھگیوں کو اپنی زد میں لے لیا۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

       
      First published: