ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی میں چار دنوں کی راحت کے بعد دھند کی واپسی، ہوائی جہاز کی خدمات متاثر

محکمہ موسمیات نے پہلے ہی خبردار کر دیا تھا کہ بدھ سے قومی دارالحکومت میں تین چار دنوں تک صبح دھند چھائی رہ سکتی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 07, 2016 09:01 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
دہلی میں چار دنوں کی راحت کے بعد دھند کی واپسی، ہوائی جہاز کی خدمات متاثر
رائٹرز

نئی دہلی۔ چار دنوں کی راحت کے بعد دہلی میں آج ایک بار پھر صبح دھند چھائی رہی جس سے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 50 میٹر سے بھی کم دوری تک ہی دیکھا جا سکتا تھا۔ اس سبب سے کم سے کم تین بین اقوامی پروازوں کو دہلی کی بجائے دوسرے ہوائی اڈوں پر اترنا پڑا اور کئی دیگر اڑانیں متاثر ہوئیں۔ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی خبردار کر دیا تھا کہ بدھ سے قومی دارالحکومت میں تین چار دنوں تک صبح دھند چھائی رہ سکتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ خلیج بنگال میں آنیوالے طوفان سے مشرق سے چلنے والی تیز ہواؤں نے اترپردیش کی دھند کو دہلی تک پہنچا دیا ہے۔


تین بین اقوامی پروازوں کو دہلی کی جگہ نزدیکی ہوائی اڈوں پر اتارنے کے علاوہ کئی طیاروں کی نقل و حرکت بھی متاثر رہی۔ ان کی پرواز میں تاخیر ہوئی۔ وارانسی، پٹنہ اور لکھنؤ میں بھی گھنی دھند کی وجہ وہاں کے لئے کچھ پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا ہے۔تاہم طیاروں کا آپریشنل مکمل طور پر بند نہیں ہوا ہے۔

First published: Dec 07, 2016 09:01 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading