உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بوانا آتش زدگی : ویڈیو میں کھسر پھسر کرتی نظر آئی بی جے پی لیڈر : فیکٹری کی لائسنسنگ ہمارے پاس ہے

     دہلی کے بوانا میں ہفتہ کی شام بھیانک آتشزدگی کے معاملہ میں اب بی جے پی لیڈر اور شمالی نگر نگم کی میئر پریتی اگروال کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : دہلی کے بوانا میں ہفتہ کی شام بھیانک آتشزدگی کے معاملہ میں اب بی جے پی لیڈر اور شمالی نگر نگم کی میئر پریتی اگروال کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے ۔ اس ویڈیو میں پریتی اگروال اپنے ساتھ کھڑے ایک معاون سے کہتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ اس فیکٹری کی لائسنسنگ ہمارے پاس ہے ، اس لئے ہم کچھ نہیں بول سکتے۔
      تاہم دہلی بی جے پی کے صدر منوج تیواری نے اگروال کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ پریتی اگروال نے بس اتنا پوچھا کہ فیکٹری کس کے اندر آتی ہے ، یہ بس پھس پھساہٹ تھی ، بس یہ فیکٹری ہی صاف سنا جارہا ہے ، لوگ اس دکھ کے وقت میں صرف بی جے پی پر الزام ڈالنے کیلئے فرضی ویڈیو پھیلا رہے ہیں ، وزیر اعلی نے بھی اس ویڈیو کو ری ٹویٹ کیا ہے ، انہیں اتنی نچلی سطح کی سیاست کیلئے معافی مانگنی چاہئے۔
      خیال رہے کہ بوانا صنعتی علاقہ میں کل لگی بھانک آتشزدگی میں 17 افراد کی موت ہوگئی ہے ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں پٹاخہ فیکٹری کے مالک منوج جین کو گرفتار کر لیا ہے۔ روہنی ضلع کے پولیس ڈپٹی کمشنر رجنیش گپتا کے مطابق فیکٹری مالک منوج جین کو کل دیر رات گرفتار کر لیا گیا۔ اس فیکٹری کے مالک منوج جین اور للت گوئل ہیں۔ للت گوئل منوج کا قریبی دوست اور پڑوسی بھی ہے لیکن منوج کا دعوی ہے کہ وہ تنہا ہی اس فیکٹری کا مالک ہے۔

      First published: