உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Delhi Blast: اسرائیلی سفارت خانے کا پتہ لکھا لفافہ، بم بنانے میں استعمال بال بیئرنگ برآمد

    اسرائیلی سفارت خانے کا پتہ لکھا لفافہ، بم بنانے میں استعمال بال بیئرنگ برآمد

    اسرائیلی سفارت خانے کا پتہ لکھا لفافہ، بم بنانے میں استعمال بال بیئرنگ برآمد

    دلی کے لٹینس علاقے میں اورنگ زیب روڈ پر واقع اسرائیلی سفارت خانہ کے باہر جمعہ کی شام معمولی آئی ای ڈی دھماکہ کی جانچ میں جائے حادثہ سے کچھ بال بیئرنگ ملے ہیں۔ ان بال بیئرنگ کا استعمال بم بنانے میں کیا جاتا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی۔ دلی کے لٹینس علاقے میں اورنگ زیب روڈ پر واقع اسرائیلی سفارت خانہ (Israeli Embassy) کے باہر جمعہ کی شام معمولی آئی ای ڈی دھماکہ کی جانچ میں جائے حادثہ سے کچھ بال بیئرنگ (Ball Bearing) ملے ہیں۔ ان بال بیئرنگ کا استعمال بم بنانے میں کیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دھماکہ کے مقام سے ایک لفافہ برآمد ہوا ہے جس پر اسرائیلی سفارت خانے کا پتہ لکھا ہے۔ ذرائع نے حالانکہ اس سلسلے میں زیادہ جانکاری نہیں دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکہ کی جگہ سے ایک لفافہ برآمد ہوا ہے۔

      اس سے پہلے دلی پولیس کے ایڈیشنل رابطہ عامہ کے آفیسر انل متل نے کہا کہ انتہائی محفوظ علاقے میں ہوئے دھماکے میں کچھ کاریں تباہ ہوئی ہیں اور ابتدائی جانچ میں ظاہر ہوا ہے کہ کسی نے سنسنی پیدا کرنے کے لئے یہ شرارت کی ہے۔ اس دھماکے میں 3 کاروں کو نقصان ہوا ہے۔ یہ دھماکہ دلی میں اس وقت کیا گیا تھا جب جمعہ کو بیٹنگ ریٹریٹ منعقد ہو رہی تھی۔ جائے وقوعہ بیٹنگ ریٹریٹ سے محض ڈیڑھ کلومیٹر کی دوری پر ہے۔ فی الحال، پورے علاقے کو سیل کر کے جانچ ایجنسی اس کی چھان بین کر رہی ہے۔ اس علاقے میں سی سی ٹی وی فوٹیج کی تلاشی لے کر علاقے میں سرچ آپریشن چلایا جا رہا ہے۔

      وہیں، دارالحکومت میں اسرائیلی سفارت خانے کے نزدیک جمعہ کی شام کو ہوئے دھماکے کے بعد ہندوستان نے اسرائیلی حکومت کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے سفارتخانے اور اس کے سفارتکاروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا اور قصورواروں کو پکڑنے کے لئےکوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

      وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے اسرائیل کے وزیر خارجہ گبی اشکنازی سے بات کی اور انہیں یہ یقین دہانی کرائی۔ ڈاکٹر جئےشنکر نے یہ بھی کہا کہ حکومت ہند نے اس واقعہ کو بہت سنجیدگی سے لیا ہے۔ بعدازاں خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا نے اسرائیل کے خارجہ سکریٹری ایلن اوشپتز سے اور وزارت خارجہ میں سکریٹری سنجے بھٹاچاریہ نے ہندوستان میں اسرائیل کے سفیر رون مالکا سے بات کی۔
      Published by:Nadeem Ahmad
      First published: