دہلی: روہنی کورٹ میں پھر فائرلنگ، اس بار سکیورٹی فورسز نے ہی چلائی گولی، پولیس جانچ میں مصروف

Rohini Court Firing:  روہنی کورٹ کمپلیکس کے باہر ایک وکیل پر فائرنگ کی گئی ہے۔ فی الحال پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی جانچ شروع کر دی۔ بتایا جا رہا ہے کہ عدالت کے باہر تعینات سکیورٹی گارڈ نے ہی یہ فائرنگ کی ہے۔

  • Share this:
    Rohini Court Firing: دہلی کی روہنی کورٹ میں ایک بار پھر فائرنگ ہوئی ہے۔ روہنی کورٹ کمپلیکس کے باہر ایک وکیل پر فائرنگ کی گئی ہے۔ فی الحال پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی جانچ شروع کر دی۔ بتایا جا رہا ہے کہ عدالت کے باہر تعینات سکیورٹی گارڈ نے ہی یہ فائرنگ کی ہے۔ پولیس فی الحال فائرنگ کے اس معمہ کو حل کرنے میں مصروف ہے۔ یہاں غور طلب ہے کہ گزشتہ سال روہنی کورٹ میں ہی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔

    ذرائع کی مانیں تو پولیس کو فائرنگ کے واقعہ کی اطلاع پی سی آر کے ذریعے ملی۔ آخر گارڈ نے وکیل پر گولی کیوں چلائی، ان کے درمیان کیا بات ہوئی تھی، اس کی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ لیکن عدالت کے احاطے کے قریب فائرنگ کی وجہ سے علاقے میں کہرام مچ گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیںں: Petrol Diesel: آپ کے شہر میں کتنے کا مل رہا ہے ایک لیٹر پٹرول۔ڈیزل؟ یہاں چیک کریئے قیمتیں

    خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق دہلی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ فائرنگ کا واقعہ روہنی کورٹ میں پیش آیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق عدالت میں تعینات پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کی تھی۔ دہلی پولیس نے کہا کہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

    جموں میں CISFجوانوں سے بھری بس پر Terrorist Attack، ایک جوان شہید، 8 زخمی، 4 دہشت گرد ڈھیر

    دراصل گزشتہ سال 24 ستمبر کو دہلی کی روہنی کورٹ نمبر 207 میں دو شوٹروں نے جتیندر گوگی کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں حملہ آور بھی مارے گئے۔ اس فائرنگ کے تبادلے میں دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے تلو کو جیل سے گرفتار کیا تھا، جب کہ اس سازش میں ملوث امنگ یادو کو حیدر پور سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم امنگ نے بتایا کہ اس نے ایل ایل بی کیا ہے۔ تقریباً ڈیڑھ سال قبل اس کی ملاقات روہنی کی عدالت میں امیش کلا نامی بدمعاش سے ہوئی تھی۔ اس کے بعد امیش اس سے جیل سے واٹس ایپ کال کے ذریعے بات کرتا تھا۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: