ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی میں بی ایس ایف کا طیارہ حادثہ کا شکار، طیارے میں سوار سبھی 10 افراد ہلاک

نئی دہلی۔ دہلی کے دوارکا علاقہ میں شاہ آباد ریلوے اسٹیشن کے پاس بی ایس ایف کا ایک طیارہ گر گیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 22, 2015 12:49 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
دہلی میں بی ایس ایف کا طیارہ حادثہ کا شکار، طیارے میں سوار سبھی 10 افراد ہلاک
نئی دہلی۔ دہلی کے دوارکا علاقہ میں شاہ آباد ریلوے اسٹیشن کے پاس بی ایس ایف کا ایک طیارہ گر گیا۔

نئی دہلی۔  دہلی کے دوارکا علاقہ میں شاہ آباد ریلوے اسٹیشن کے پاس بی ایس ایف کا ایک طیارہ گر گیا۔ اس میں دس افراد سوارتھے اور سبھی ہلاک ہو گئے۔ بی ایس ایف کے ڈائرکٹر جنرل ڈی کے پاٹھک نے اس کی تصدیق کی ہے۔


بی ایس ایف کے ترجمان کمانڈنٹ پراشر نے یو این آئی کو بتایا کہ ’’سپرکنگ‘‘جہاز نے صبح نوبج کر 45 منٹ پر رانچی کے لئے پرواز بھری تھی ۔ مگر 5 منٹ بعد ہی پائلٹ کو تکنیکی خرابی کا پتہ چل گیا اور اس نے جہاز کو ہنگامی لینڈنگ کے لئے واپس موڑا مگراسی وقت یہ حادثہ کا شکار ہوگیا۔


موقع پر 10۔15 فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچ چکی ہیں اور بچاؤ کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ اس طیارے میں بی ایس ایف کی انجینئرنگ ٹیم سوار تھی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اس حادثہ پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

First published: Dec 22, 2015 11:24 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading