ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

لیو ان ریلیشن شپ کیلئے چھوڑ دیا شوہر ، پھر پارٹنر نے کیا ایسا خوفناک کام ، سبھی کے اڑ گئے ہوش

خاتون کے مطابق 29 اکتوبر کو اس کا تین سال کا بیٹا بری طرح سے رو رہا تھا ۔ اس پر ملزم نے کہا کہ وہ بچے کو گھما کر لاتا ہے ۔ ملزم گھر سے بچے کو لے کر نکلا اور اس دوران اس نے بچے کے ساتھ بدفعلی کی اور پھر بچہ کو بری طرح سے ٹارچر کرنے کے بعد گلا دبا کر اس کا قتل کردیا ۔

  • Share this:
لیو ان ریلیشن شپ کیلئے چھوڑ دیا شوہر ، پھر پارٹنر نے کیا ایسا خوفناک کام ، سبھی کے اڑ گئے ہوش
لیو ان ریلیشن شپ کیلئے چھوڑ دیا شوہر ، پھر پارٹنر نے کیا ایسا خوفناک کام ، سبھی کے اڑ گئے ہوش ۔ علامتی تصویر ۔

نئی دہلی : براڑی علاقہ سے درندگی کا ایک بڑا واقعہ سامنے آیا ہے ۔ لیو ان ریلیشن شپ میں رہ رہے ایک شخص نے اپنی ہی لیو ان پارٹنر کے تین سال کے بعد کے ساتھ بدفعلی کرکے اس کو بے رحمی سے مار ڈالا ۔ اتنا ہی نہیں بچے کی لاش لے کر اپنی پارٹنر کے سامنے بھی پہنچ گیا اور جھوٹی کہانی سنا ڈالی ۔ تاہم راز کھلنے کے بعد خاتون نے ملزم کے خلاف پولیس میں رپورٹ درج کرائی ہے ۔


پولیس کا کہنا ہے کہ 29 سال کی ایک خاتون کنبہ کے ساتھ دہلی کے منگول پوری علاقہ میں رہتی تھی ۔ خاتون کی گیارہ سال پہلے شادی ہوئی تھی ، جس سے ان کے تین بچے ہیں ۔ پیشہ سے بیوٹیشین خاتون اسی درمیان کیب ڈرائیور کے رابطے میں آئی ، جس کی وجہ سے شوہر اور بیوی کے درمیان تنازع ہوگیا ۔ آخر کار شوہر کو چھوڑ کر خاتون کیب ڈرائیور کے ساتھ دہلی کے سنت کبیر نگر علاقہ میں رہنے لگی ۔


بیوی کے افیئر سے پریشان نوجوان نے اٹھایا یہ خطرناک قدم ، فیس بک لائیو آکر کیا یہ کام
29 سال کی ایک خاتون کنبہ کے ساتھ دہلی کے منگول پوری علاقہ میں رہتی تھی ۔


خاتون کے مطابق 29 اکتوبر کو اس کا تین سال کا بیٹا بری طرح سے رو رہا تھا ۔ اس پر ملزم نے کہا کہ وہ بچے کو گھما کر لاتا ہے ۔ ملزم گھر سے بچے کو لے کر نکلا اور اس دوران اس نے بچے کے ساتھ بدفعلی کی اور پھر بچہ کو بری طرح سے ٹارچر کرنے کے بعد گلا دبا کر اس کا قتل کردیا ۔

ملزم جب گھر بچے کو لے کر بیہوشی کی حالت میں پہنچا تو بچے کے جسم اور پیچھے چوٹ کے نشان تھے ۔ خاتون نے جب اس سے پوچھا کیا ہوا تب ملزم نے بتایا کہ دوا ری ایکشن کرگئی ہے ۔ حالانکہ معاملہ کا انشاف ہونے کے بعد ملزم جائے واقعہ سے فرار ہوگیا ۔ فی الحال خاتون کی شکایت کی بنیاد پر ملزم کو بدفعلی ، قتل اور پوکسو ایکٹ کی دفعات کے تحت گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 03, 2020 06:03 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading