உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Chandni Chowk Fire Incident:کوچا مہاجنی میں چار منزلہ کپڑے کے گودام میں لگی آگ، موقع پر پہنچے 40 فائر ٹینڈر

    چاندنی چوک میٹرو اسٹیشن کے قریب واقع چار منزلہ عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے اب تک تقریباً 40 فائر ٹینڈر پہنچ چکے ہیں۔ آگ کوتقریبا 11 گھنٹے گزر چکے ہیں لیکن اس پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      دہلی کے چاندنی چوک علاقے کے کچا مہاجنی میں اتوار کی رات کپڑے کی دکان میں آگ لگ گئی۔ دیر رارت لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے پیر کی صبح تک کوششیں جاری ہیں۔ آگ کو قریبی دکانوں کو اپنی زد میں لینے سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

      چاندنی چوک میٹرو اسٹیشن کے قریب واقع چار منزلہ عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے اب تک تقریباً 40 فائر ٹینڈر پہنچ چکے ہیں۔ آگ کوتقریبا 11 گھنٹے گزر چکے ہیں لیکن اس پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ تاہم آگ لگنے سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

      جانکاری کے مطابق، فائر ڈپارٹمنٹ کو قومی راجدھانی کے کچا مہاجنی علاقے میں ایک کپڑے کی دکان میں رات تقریباً 10.40 بجے اس واقعہ کی اطلاع ملی۔ لیکن علاقے کی تنگ گلیاں ہونے کی وجہ سے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو موقع سے آنے جانے میں دشواری کا سامنا ہے اور اس میں وقت لگ رہا ہے۔ اس دوران پانی کی قلت بھی کھل کر سامنے آرہی ہے۔ جس کی وجہ سے آگ بجھانا مشکل ہو جاتا ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: