உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کیجریوال حکومت کا بڑا تحفہ، 200 یونٹ بجلی خرچ کرنے والوں کا بل ہو گا معاف

    دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال: فائل فوٹو۔

    دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال: فائل فوٹو۔

    دہلی کی عام آدمی پارٹی کی حکومت نے 200 یونٹ تک بجلی خرچ کرنے والوں کو مفت میں بجلی دینے کا اعلان کیا ہے۔

    • Share this:
      دہلی کی عام آدمی پارٹی کی حکومت نے آئندہ اسمبلی انتخابات کے مدنظر شہریوں کو بڑی راحت دی ہے۔ حکومت نے 200 یونٹ تک بجلی خرچ کرنے والوں کو مفت میں بجلی دینے کا اعلان کیا ہے۔ دہلی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یہ چھوٹ آج سے یعنی یکم اگست سے نافذ ہوگی۔

      اس کے ساتھ ہی  201 سے 400 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو 50 فیصدی چھوٹ ملے گی۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اس کا اعلان کیا۔ اس چھوٹ کے اعلان سے پہلے  200 یونٹ تک  بجلی خرچ کرنے پر 622 روپئے لگتے تھے۔

      اس سے پہلے دہلی الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن( ڈی ای آر سی) نے سال 2019-20 کے لئے بجلی کی نئی شرحوں کا اعلان کیا تھا۔ اس کے تحت میٹر کے کرائے کو کم اور فی یونٹ بجلی کی شرحوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ اس سے گھریلو زمرے کے سبھی صارفین کو بجلی کے بلوں میں 750 روپئے تک کی بچت ہوگی۔
      First published: