உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    چیف سکریٹری کے ساتھ مارپیٹ معاملہ میں کیجریوال سے18مئی کو پوچھ گچھ کرے گی دہلی پولیس

    دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال۔ فائل فوٹو

    دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال۔ فائل فوٹو

    دہلی کے چیف سکریٹری انشوکی مبینہ پٹائی کے معاملہ میں دہلی پولیس 18 مئی کو وزیر اعلی اروندکیجری وال سے پوچھ گچھ کریگی

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: دہلی کے چیف سکریٹری انشوکی مبینہ پٹائی کے معاملہ میں دہلی پولیس 18 مئی کو وزیر اعلی اروندکیجری وال سے پوچھ گچھ کریگی ۔ایڈیشنل ڈپٹی پولیس کمشنر (شمال )ہریندر سنگھ نے آج تصدیق کی کہ مسٹر کیجری وال سے چیف سکریٹری کے ساتھ مبینہ مارپیٹ کے معاملہ میں پوچھ گچھ کی جائیگی۔
      مسٹر سنگھ نے بتایاکہ اس سلسلہ میں مسٹر کیجری وال کو نوٹس جاری کرکے جانچ میں تعاون کرنے کو کہاگیاہے ۔ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ نوٹس بھیج کر کہاگیاہے کہ پولیس اس معاملہ میں پوچھ گچھ کرنے کے لئے صبح گیارہ بجے انکے پاس جائیگی ۔انھوں نے کہا کہ پوچھ گچھ کے لئے پولیس نے مسٹر کیجری وال کو جگہ کا تعین کرنے کا اختیار دیاہے ۔مسٹر کیجری وال یا تو گھر پر یا پھر دفترمیں اس معاملہ سے جڑے سوالوں کے جواب دے سکتےہیں ۔
      First published: