ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کووڈ۔ 19: اروند کیجریوال بولے۔ 4 مریضوں پر کیا گیا پلازمہ تھیراپی کا ٹرائل، پھر...

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ کورونا کے انفیکشن کے شکار چار مریضوں پر اس کا ٹرائل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پلازمہ تھیراپی کے نتیجے حوصلہ افزا رہے ہیں۔

  • Share this:
کووڈ۔ 19: اروند کیجریوال بولے۔ 4 مریضوں پر کیا گیا پلازمہ تھیراپی کا ٹرائل، پھر...
کووڈ۔ 19: اروند کیجریوال بولے۔ 4 مریضوں پر کیا گیا پلازمہ تھیراپی کا ٹرائل، پھر...

نئی دہلی۔ قومی دارالحکومت دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال (CM Arvind Kejriwal)  نے کورونا وائرس Coronavirus)  کے انفیکشن سے دوچار مریضوں پر پلازمہ تھیراپی کے استعمال کو لے کر اہم بات کہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دہلی حکومت کو محدود پیمانے پر انفیکشن سے دو چار مریضوں پر اس تھیراپی کے استعمال کی اجازت ملی تھی۔ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ کورونا کے انفیکشن کے شکار چار مریضوں پر اس کا ٹرائل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پلازمہ تھیراپی کے نتیجے حوصلہ افزا رہے ہیں۔



وزیر اعلیٰ کیجریوال نے بتایا کہ یہ وائرس پہلے مرحلے میں پکڑ میں نہیں آتا ہے جبکہ تیسرے مرحلے میں اس کی وجہ سے اعضا کے ناکام ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔ لیکن دوسرے مرحلے میں یعنی سات سے چودہ دنوں میں آتا ہے تو ہمیں تھیراپی کے ذریعہ اچھے نتائج ملے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پلازمہ تھیراپی کے نتیجے اچھے ہیں۔ اس کے ذریعہ ہم بیماری کو دوسرے سے تیسرے مرحلے میں جانے سے روک سکتے ہیں۔


وزیر اعلیٰ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ منگل کو دو مریضوں کو پلازمہ دیا گیا ہے۔ وہ آئی سی یو میں تھے۔ جو شاید آج یعنی جمعہ کو ٹھیک ہو کر اپنے گھر جا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دو مریضوں کو جمعرات کو پلازمہ دیا گیا ہے اور وہاں بھی نتیجے اچھے آئے ہیں۔ کیجریوال نے کہا کہ یہ ابتدائی نتیجے ہیں، ایسا نہیں سوچنا چاہئے کہ ہمیں کورونا کا علاج مل گیا ہے۔ لیکن اس سے امید کی کرن نظر آ رہی ہے۔

کیجریوال نے کہا کہ ابھی اس تھیراپی کا دو تین دن اور ٹرائل کریں گے اور پھر مرکزی حکومت سے پوری دہلی کے لئے اجازت مانگیں گے۔ ابھی یہ شروعاتی نتیجے ہیں لیکن کافی حوصلہ افزا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سب میں سب سے اہم رول ڈونر کا ہے۔ جو ٹھیک ہو گیا ہے اور اب اس کے پلازمہ کا استعمال ہو سکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جو ٹھیک ہو کر گئے ہیں وہ دوسروں کی جان بچا سکتے ہیں۔ اس لئے ہاتھ جوڑ کر کہہ رہا ہوں کہ اپنا پلازمہ ڈونیٹ کریں۔ ہم آپ کے آنے جانے کا پورا انتظام کریں گے۔

 
First published: Apr 24, 2020 03:25 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading