உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    چیف سکریٹری سے مارپیٹ کے معاملے میں دہلی پولیس کی اروند کجریوال سے 3 گھنٹے پوچھ گچھ

    دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کی مشکلیں بڑھ سکتی ہیں۔ چیف سکریٹری انشوپرکاش کے ساتھ مارپیٹ اور بدسلوکی معاملے میں کجریوال سے جمعہ کو دہلی پولیس نے پوچھ گچھ کی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کی مشکلیں بڑھ سکتی ہیں۔ چیف سکریٹری انشوپرکاش کے ساتھ مارپیٹ اور بدسلوکی معاملے میں کجریوال سے جمعہ کو دہلی پولیس نے پوچھ گچھ کی۔

      کجریوال سے پوچھ گ چھ کے بعد ایڈیشنل ڈی سی پی ہریندر سنگھ نے بتایا کہ ہم نے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال سے 3 گھنٹے  پوچھ تاچھ کی۔ انہوں نے پوچھ گچھ میں تعاون کیا، وہیں کچھ سوالوں کو ٹال بھی دیا۔ انہوں نے ہم سے ویڈیو ریکارڈنگ کی کاپی بھی مانگی، لیکن ہم نے انہیں دینے سے منع کردیا۔

      چیف سکریٹری انشوپرکاش نے لگایا تھا مارپیٹ کا الزام

      واضح رہے کہ دہلی کے چیف سکریٹری انشو پرکاش نے الزام لگایا کہ 20-19 فروری کی نصف شب وزیراعلیٰ اروند کجریوال کی موجودگی میں بلائی گئی میٹنگ میں ان کے ساتھ عام آدمی پارٹی کے ممبران اسمبلی نے مبینہ طور پر مارپیٹ اور بدسلوکی کی تھی۔

      اس واقعہ کے بعد انشو پرکاش ایک ہفتہ کے میڈیکل چھٹی پر چلے گئے تھے۔ دہلی پولیس نے اس معاملے میں عام آدمی پارٹی کے دو ممبران اسمبلی امانت اللہ خان اور پرکاش جروال کو گرفتار کیا تھا۔ حالانکہ بعد میں دونوں کو ضمانت دے دی گئی تھی۔ اس معاملے میں کجریوال کے موجودہ مشیر وی کے جین سے بھی پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

      First published: