ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

میڈیکل رپورٹ:چیف سکریٹری کے چہرے۔کندھے پر ملے چوٹ کے نشان

دہلی کے چیف سکریٹری انشو ہرکاش کے ساتھ مبینہ طور پر بد سلوکی اور مارپیٹ کے معاملے میں پولیس کی جانچ۔تحقیقات جاری ہے۔معاملے میں دیولی سے عآپ ارکان اسمبلی پرکاش جروال کو گرفتار کیا گیاہے۔جبکہ اوکھلا سے ’ عآپ ‘ ایم ایل اے امانت اللہ خان نےخود سپردگی کردی۔ اس درمیان چیف سکریٹری کی میڈیکل رپورٹ بھی سامنےآئی ہے ۔پولیس کے مطابق انشو پرکاش کی میڈیکل رپورٹ میں ان کے چہرے پر کٹنے کے نشان ملے ہیں،جبکہ کندھے پر چوٹ کے نشان بھی ہیں

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
میڈیکل رپورٹ:چیف سکریٹری کے چہرے۔کندھے پر ملے چوٹ کے نشان
چیف سکریٹری انشوپرکاش کے ساتھ مبینہ طور پر بد سلوکی اور مارپیٹ کے معاملے میں پولیس کی جانچ۔تحقیقات جاری ہے

نئی دہلی۔دہلی کے چیف سکریٹری انشوپرکاش کے ساتھ مبینہ طور پر بد سلوکی اور مارپیٹ کے معاملے میں پولیس کی تحقیقات جاری ہے۔معاملے میں دیولی سے عآپ ارکان اسمبلی پرکاش جروال  کو گرفتار کیا گیاہے۔جبکہ اوکھلا سے  ’ عآپ ‘ ایم ایل اے امانت اللہ خان نےخود سپردگی کردی۔ اس درمیان چیف سکریٹری کی میڈیکل رپورٹ بھی سامنےآئی ہے ۔پولیس کے مطابق انشو پرکاش کی میڈیکل رپورٹ میں ان کے چہرے پر کٹنے کے نشان ملے ہیں،جبکہ کندھے پر چوٹ کے نشان بھی ہیں۔

چیف سکریٹری انشو پرکاشس سے مبینہ طور پر بد سلوکی معاملے میں بدھ کو سی ایم کیجریوال کے صلاح کار وی کے جین کو بھی حراست میں لیا گیا۔پوچھ تاچھ کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا۔اس معاملے میں دہلی پولیس 10ارکان اسمبلی سے پوچھا تاچھ کر سکتی ہے۔


واضح ہو کہ جس وقت چیف سکریٹری کے ساتھ مبینہ طور پر بد سلوکی کا معاملہ پیش آیا اس وقت یہ سبھی ارکان اسمبلی موقع پر موجود تھے۔

First published: Feb 21, 2018 04:40 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading