உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    چیف سکریٹری معاملہ:جانچ کیلئے کیجریوال کی رہائش گاہ پہنچی پولیس،سی ایم نےایل جی سےمانگا وقت

    دہلی حکومت کے چیف سکریٹری انشوپرکاش کے ساتھ مبینہ بدسلوکی معاملہ میں سی سی ٹی وی کی جانچ کے لئے آج دہلی پولیس کی ٹیم نے وزیراعلی اروند کیجریوال کی رہائش گاہ پرپہنچ کر جانچ شروع کردی ۔

    • Share this:
      نئی دہلی۔دہلی حکومت کے چیف سکریٹری انشوپرکاش کے ساتھ مبینہ بدسلوکی معاملہ میں سی سی ٹی وی کی جانچ کے لئے آج دہلی پولیس کی ٹیم نے وزیراعلی اروند کیجریوال کی رہائش گاہ پرپہنچ کر جانچ شروع کردی ۔

      پولیس ذرائع نے بتایا کہ دہلی پولیس کی ٹیم وزیراعلی کی رہائش گاہ میں لگے سی سی ٹی وی کی جانچ کرے گی اور وہاں کے ملازمین سے بھی پوچھ تاچھ سے کریگی۔دہلی پولیس کا کہنا ہیکہ ملازمین سے پوچھ تاچھ میں معاملے میں کافی مددمل سکتی ہے۔

      سی ایم اروند کیجریوال کے نجی سچن بیبھا سے بھی پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔اس درمیان اروند کیجریوال نے لیفٹیننٹ گورنرانل بیجل سے ملنے کا وقت مانگا ہے۔انہوں نے پولیس کی کارروائی پر بھی سوال اٹھائے ہیں۔

      انہوں نے ٹویٹ کیا "دوتھپڑ کے الزام کی جانچ کیلئے سی ایم کے پور ے گھر کی تلاشی۔جج لویا کے قتل کے معاملے میں امت شاہ سے پوچھ تاچھ کب ہوگی"؟

      منیش سسودیا  کے صلاح کار نے ٹویٹ کر کے کہا ہیکہ پولیس نے سی ایم کیرہائش گاہ کو قبضے میں لے لیا ہے۔پولیس بغیر اجازت کے سی ایم کیجریوال کے گھر میں گھسی ہے۔پولیس راج نے جمہوریت کو قتل کیاہے۔

      یہ ہے پورا معاملہ

      انشوپرکاش نے عام آدمی پارٹی کے اراکین اسمبلی کے خلاف درج اپنی شکایت میں کہاکہ وہ وزیراعلی کی رہائش گاہ پر سوفے پر بیٹھے تھے اسی دوران اراکین اسمبلی نے اچانک گھونسے سے ان کے سر پر وار شروع کردیا ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ ایک منصوبہ بند سازش تھی ۔ سول لائنس پولیس نے چیف سکریٹری کی شکایت کے بعد مجرمانہ سازش اور تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔

      واضح ہو کہ   چیف سکریٹری کی میڈیکل رپورٹ بھی سامنےآئی۔پولیس کے مطابق انشو پرکاش کی میڈیکل رپورٹ میں ان کے چہرے پر کٹنے کے نشان ملے ہیں،جبکہ کندھے پر چوٹ کے نشان بھی تھے۔
      First published: