உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    چیف سکریٹری مارپیٹ معاملہ : کیجریوال کی انل بیجل سے ملاقات ، سی ایم ہاوس کے سی سی ٹی وی فوٹیج ضبط

    سی ایم کیجریوال شام 5 بجےلیفٹیننٹ گورنر انل بیجل سے ملیں گے ۔

    سی ایم کیجریوال شام 5 بجےلیفٹیننٹ گورنر انل بیجل سے ملیں گے ۔

    چیف سکریٹری انشو پرکاش کے ساتھ مبینہ بد سلوکی معاملے میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل آج شام بجے اروند کیجریوال سے ملیں گے۔آج دوپہر سی ایم کی رہائش گاہ میں دہلی پولیس کی جانچ کے بعد کیجریوال نے ایل جی سے ملنے کا وقت مانگا۔

    • Share this:
      نئی دہلی : چیف سکریٹری انشو پرکاش کے ساتھ مبینہ بد سلوکی معاملے میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل  سے آج شام ملاقات کی۔ دوپہر وزیر اعلی کی رہائش گاہ میں دہلی پولیس کی  جانچ کے بعد کیجریوال نے ایل جی سے ملنے کا وقت مانگا تھا۔
      واضح ہو کہ دہلی کے سی ایم اروند کیجریوال کے گھر پولیس جانچ پوری ہو گئی ہے۔ایڈیشننل ڈی جی پی نے بتایا کہ کیجریوال کے گھر 21کیمرا لگے تھے۔جن میں 14چل رہے تھے اور 7بند تھے۔ان کے مطابق جس جگہ یہ معاملہ پیش آیا وہاں کوئی کیمرا نہیں تھا۔21سی سی ٹی وی کیمرا اور ہارڈ دسک سیز کئے گئے ہیں۔دہلی پولیس کے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضبط کئے گئے کیمرا اوور سی سی ٹی وی فوٹیج کی فارنسک جانچ کروائی جائےگی۔

      واضح ہو کہ چیف سکریٹری انشو پرکاش کے ساتھ مار پیٹ معاملے کی جانچ کیلئے دہلی پولیس آج دوپہر اروند کیجریوال کے گھر پہنچی تھی۔پولیس افسران نے کیجریوال کے نجی سچن بیبھا کمار سمیت کئی ملازمین سے پوچھ تاچھ کی۔
      اس درمیان اروند کیجریوال نے ٹویٹ کرکے بتایا کہ انہوں نے ایل جی انل بیجل سے ملنے کا وقت مانگا ہے۔انہوں نے پولیس کی کارروائی پر بھی سوال اٹھائے۔
      انہوں نے ٹویٹ کیا "دوتھپڑ کے الزام کی جانچ کیلئے سی ایم کے پور ے گھر کی تلاشی۔جج لویا کے قتل کے معاملے میں امت شاہ سے پوچھ تاچھ کب ہوگی"؟

      منیش سسودیا کے صلاح کار نے ٹویٹ کر کے کہا ہیکہ پولیس نے سی ایم کیرہائش گاہ کو قبضے میں لے لیا ہے۔پولیس بغیر اجازت کے سی ایم کیجریوال کے گھر میں گھسی ہے۔پولیس راج نے جمہوریت کو قتل کیاہے۔

       

      یہ ہے پورا معاملہ

      انشوپرکاش نے عام آدمی پارٹی کے اراکین اسمبلی کے خلاف درج اپنی شکایت میں کہاکہ وہ وزیراعلی کی رہائش گاہ پر سوفے پر بیٹھے تھے اسی دوران اراکین اسمبلی نے اچانک گھونسے سے ان کے سر پر وار شروع کردیا ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ ایک منصوبہ بند سازش تھی ۔ سول لائنس پولیس نے چیف سکریٹری کی شکایت کے بعد مجرمانہ سازش اور تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔

      واضح ہو کہ چیف سکریٹری کی میڈیکل رپورٹ بھی سامنےآئی۔پولیس کے مطابق انشو پرکاش کی میڈیکل رپورٹ میں ان کے چہرے پر کٹنے کے نشان ملے ہیں،جبکہ کندھے پر چوٹ کے نشان بھی تھے۔
      First published: