بارش سے تباہی: تلنگانہ کی مدد کیلئے دہلی حکومت آئی آگے، کیجریوال نے راحت و امداد کیلئے 15کروڑ روپئے عطیہ دینے کا کیا اعلان
تلنگانہ بارش سے ہوئی تباہی کی تصویر بنا ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔ اس درمیان متاثرہ ریاست کی مدد کیلئے مختلف ریاستیں آگے آئی ہیں۔ وہیں اس بیچ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے تلنگانہ کو راحت و امداد کیلئے 15 کروڑ روپئے عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحران کی اس گھڑی میں دہلی کے عوام حیدرآباد کے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Oct 20, 2020 03:13 PM IST

تلنگانہ بارش سے ہوئی تباہی کی تصویر بنا ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔ اس درمیان متاثرہ ریاست کی مدد کیلئے مختلف ریاستیں آگے آئی ہیں۔ وہیں اس بیچ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے تلنگانہ کو راحت و امداد کیلئے 15 کروڑ روپئے عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحران کی اس گھڑی میں دہلی کے عوام حیدرآباد کے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
تلنگانہ بارش سے ہوئی تباہی کی تصویر بنا ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔ اس درمیان متاثرہ ریاست کی مدد کیلئے مختلف ریاستیں آگے آئی ہیں۔ وہیں اس بیچ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے تلنگانہ کو راحت و امداد کیلئے 15 کروڑ روپئے عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ دہلی حکومت نے حال ہی میں موسلا دھار بارشوں اور سیلاب سے بری طرح متاثر ریاست تلنگانہ کو امدادی کاموں کے لئے 15 کروڑ روپے کے مالی تعاون کا اعلان کیا ہے ۔
دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے منگل کے روز اس امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے حیدرآباد میں حالات انتہائی دگرگوں ہیں۔ بحران کی اس گھڑی میں دہلی کے عوام حیدرآباد کے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کجریوال نے کہا کہ دہلی حکومت ریاست تلنگانہ کو سیلاب سے متعلق امدادی کاموں میں مدد کے لئے 15 کروڑ روپے کی امداد فراہم کرے گی۔
بتادیں کہ تلنگانہ کے نلگنڈہ میں واقع موسی پروجیکٹ کے دروازے کھولتے ہوئے مزید پانی چھوڑا گیا۔ اس پروجیکٹ میں پانی کے شدیدبہاو کے بعد اس کے چار دروازے کھولتے ہوئے عہدیداروں نے پانی چھوڑا۔ اس کی مکمل سطح آب 645فٹ ہے۔ تاہم موجودہ سطح آب 641.40 فٹ درج کی گئی۔ اس پروجیکٹ میں 10,981 کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا جس کے بعد اس سے 17,681کیوزک پانی چھوڑا گیا۔
حیدر آباد میں بارش سے ہوئی تباہی کے سبب خوف کے سائے میں زندگی گذارنے والے شہر حیدرآباد کے لئے پھر مصیبت بڑھ گئی ہے کیونکہ گذشتہ روز کی طرح آج بھی شہر میں شدید بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی گذشتہ روز اپنے بلیٹن میں آئندہ چاردنوں تک بارش کی پیش گوئی کی تھی۔ آج دوپہر اچانک گہرے بادل آسمان پر چھاگئے اور بارش ہونے لگی۔
(نیوز ایجنسی: یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ)