உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    چیف سیکریٹری بدسلوکی کیس : وزیر اعلی کیجریوال ویڈیو ریکارڈنگ کی شرط پر پوچھ گچھ کیلئے تیار

    دہلی حکومت کے چیف سکریٹری انشو پرکاش کے ساتھ ہاتھاپائی کے معاملہ میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے آج پوچھ گچھ ہونے والی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی : دہلی حکومت کے چیف سکریٹری انشو پرکاش کے ساتھ ہاتھاپائی کے معاملہ میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے آج پوچھ گچھ ہونے والی ہے۔ کیجریوال نے پولیس سے پوچھ گچھ کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
      سول لائن پولیس تھانہ کے انچاج کو بھیجے خط میں وزیر اعلی نے کہا تھا کہ جمعہ شام پانچ بجے اپنے کیمپ آفس میں دسیتاب ہوں گے ۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ پہلے سے طے پروگرام کو لے کر مصروفیت کی وجہ سے میں 11 بجے جانچ میں شامل نہیں ہوپاوں گا ،میں اسی دن اپنے کیمپ دفتر میں پانچ بجے کا وقت مقرر کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔
      پولیس نے جمعرات کو انہیں ایک نوٹس جاری کرکے جمعہ کی صبح گیارہ بجے جانچ میں شامل ہونے کیلئے کہا تھا ۔ کیجریوال نے کارروائی کا ویڈیو ریکارڈ کروانے کی بھی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ جانچ سے وابستہ ایک سینئر افسر نے بتایا کہ اے سی پی ہریندر سنگھ کی قیادت میں پولیس کی چھ رکنی ٹیم وزیر اعلی کے دفتر پر جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کارروائی کی ویڈیو ریکارڈ کی جائے گی ، لیکن وزیر العی کو جانچ کی ویڈیو ریکارڈ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔
      First published: