ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیراعلیٰ کیجریوال نے متاثرین کومعاوضہ تقسیم کرنےکا کیا اعلان

اروند کیجریوال نے کہا کہ ہم نے سبھی محکموں کے افسران کے ساتھ ریویو میٹنگ کی ہے۔ ہمارا پہلا ہدف ہے کہ لوگوں کی زندگی معمول پر ہو۔

  • Share this:
وزیراعلیٰ کیجریوال نے متاثرین کومعاوضہ تقسیم کرنےکا کیا اعلان
اروندکیجریوال نےکہا کہ ہمارا پہلا ہدف ہے کہ لوگوں کی معمولات زندگی معمول پر ہو۔

نئی دہلی: دہلی فسادات (Delhi Riots) کے پیش نظر وزیراعلیٰ اروند کیجریوال (Arvind Kejriwal) نے ہفتہ کو پریس کانفرنس کرکے دہلی کی صورتحال کی جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ تشدد کی اب کوئی خبر نہیں آرہی ہے۔ انہوں نے مزیدکہا، 'اب تک 69 لوگوں نے تعاون گرانٹ کےلئے درخواست دی ہے۔ ان سبھی لوگوں کو اتوار تک 25000 روپئے معاوضےکی رقم دی جائےگی۔




ہمارا پہلا ہدف لوگوں کی زندگی معمول پرہو

اروند کیجریوال نےکہا کہ ہم نے سبھی محکموں کے افسران کے ساتھ ریویو میٹنگ کی ہے۔ ہمارا پہلا ہدف ہے کہ لوگوں کی زندگی معمول پر لوٹے، تشدد کی اب کوئی خبرنہیں آرہی ہے۔ آپس میں سبھی طبقے کے درمیان بھائی چارہ قائم ہو، یہی ہمارا ہدف ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تشدد سے متاثرہ علاقوں میں ہم نے ایس ڈی ایم کو پہچان کرنے کےلئےکہا ہےکہ کتنی دکانیں جلیں، کتنے گھرجلے، کل تک آپ کو اس کی اطلاع دے دی جائےگی۔

شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فساد نے انسانیت کو شرمسار کردیا اور لوگوں کی گاڑیوں کو بے دردی سے نذرآتش کیا گیا۔
شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فساد نے انسانیت کو شرمسار کردیا اور لوگوں کی گاڑیوں کو بے دردی سے نذرآتش کیا گیا۔


واضح رہےکہ دہلی تشدد میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 42 ہوگئی ہے۔ وہیں 250 سے زائد لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

دہلی تشدد کو لے کر 123 ایف آئی آر درج، 630 لوگ گرفتار

تشدد کو لے کر کل 123 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور 630 لوگوں کو گرفتارکیا گیا ہے یا حراست میں لیا گیا ہے۔ دہلی پولیس کے ترجمان نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔  ترجمان مندیپ سنگھ رندھاوا نےکہا کہ فورنسک سائنس لیبارٹری ٹیموں کو بلایا گیا ہےاور فساد متاثرہ مقامات کا پھر سے معائنہ کیا جارہا ہے۔
First published: Feb 29, 2020 11:32 PM IST