ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کانگریس سے اتحاد کی بات پر بولے اروند کیجریوال، انہوں نے تقریبا منع کر دیا

عام آدمی پارٹی کی طرف سے بدھ کو جنتر منتر پر ہوئی ریلی میں بھی کانگریس کے صدر راہل گاندھی شامل نہیں ہوئے تھے۔ کانگریس کی طرف سے اس ریلی میں پارٹی کے سینئر لیڈر آنند شرما نے شرکت کی تھی

  • UNI
  • Last Updated: Feb 14, 2019 04:29 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کانگریس سے اتحاد کی بات پر بولے اروند کیجریوال، انہوں نے تقریبا منع کر دیا
دلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال: فائل فوٹو۔

 عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کے ساتھ اتحاد پر وضاحت دیتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ ابھی کوئی رضامندی نہیں ہوسکی ہے۔

دہلی کے لیفٹننٹ گورنر اور وزیراعلی کے اختیارات پر جمعرات کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بلائی گئی پریس کانفرنس میں کیجریوال نے عام انتخابات میں کانگریس کے ساتھ اتحاد پر کہا کہ ابھی اس سمت میں کوئی رضامندی نہیں ہوسکی ہے۔ عام انتخابات میں اتحاد کے تعلق سے ایک دیگر سوال پر وزیراعلی نے کہا کہ انہوں نے (کانگریس) نے تقریباًً منع کردیا ہے۔


عام آدمی پارٹی کی طرف سے بدھ کو جنتر منتر پر ہوئی ریلی میں بھی کانگریس کے صدر راہل گاندھی شامل نہیں ہوئے تھے۔ کانگریس کی طرف سے اس ریلی میں پارٹی کے سینئر لیڈر آنند شرما نے شرکت کی تھی۔ نامہ نگاروں کے یہ پوچھے جانے پر کہ اتحاد کے تعلق سے آپ کافی پرجوش تھے ، اس پر وزیراعلی نے کہا کہ ہمارے دل میں ملک کے لئے بہت فکر ہے۔ اسی وجہ سے ہم ایسا چاہتے تھے لیکن انہوں نے (کانگریس) نے تقریباًً منع ہی کر دیا ہے۔


سپریم کورٹ کے دہلی حکومت کے اختیارات کے تعلق سے دیئے گئے فیصلے کو کیجریوال نے افسوسناک اور دہلی کے عوام کے ساتھ ناانصافی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کا صرف ایک ہی توڑ ہے کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں آپ عام آدمی پارٹی کو ووٹ دیکر ساتوں سیٹوں پر کامیاب بنائیں۔



First published: Feb 14, 2019 04:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading