ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

لکھنوشوٹ آوٹ: کیجریوال کا بی جے پی سے سوال "وویک تیواری تو ہندو تھا، اسے کیوں مارا"؟

کیجریوال نے لکھا کہ اپنی آنکھوں سے پردہ اٹھائیے، بی جے پی ہندووں کی خیرخواہ نہیں ہے۔

  • Share this:
لکھنوشوٹ آوٹ: کیجریوال کا بی جے پی سے سوال
دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال

اترپردیش کی راجدھانی لکھنو میں ایپل کمپنی کے سیلس مینیجر وویک تیواری کو گولی مارنے کے معاملے پردہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے بی جے پی پرحملہ بولا ہے۔ ایک ٹوئٹ کرکے کیجریوال نے بی جے پی سے پوچھا کہ وویک تیواری توہندو تھا، پھراسے کیوں مارا گیا؟ اس واقعہ کے بعد یوپی پولیس کی ہرجگہ فضیحت ہورہی ہے۔


لکھنو شوٹ آوٹ کولے کردہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے اتوارکی صبح دو ٹوئٹ کئے۔ انہوں نے لکھا کہ اپنی آنکھوں سے پردہ اٹھائیے، بی جے پی ہندووں کی خیرخواہ نہیں ہے۔ اقتدارپانے کے لئے اگرانہیں سارے ہندووں کا قتل کرنا پڑے، تویہ دومنٹ نہیں سوچیں گے۔


کپل مشرا نے دیا جواب  





حالانکہ اب کیجریوال کے ٹوئٹ کے بعد ٹوئٹروارشروع ہوگیا ہے۔ کپل مشرا نے دوبارہ ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا "آپ مودی اور بی جے پی کی مخالفت میں پاگل ہوچکے ہیں۔ علاج کروائیے"۔

منوج تیواری نے گھیرا

आप कार्यकर्ता देख लो ओछी सोच @ArvindKejriwal की जिसके कोम्प्रोमाईज़ कर लो बोलने पर सोनी की मौत संतोष कोहली की माता जी कसूरवार केजरीवल को सजा दिलाने के लिए लड़ रहीं हैं





وہیں دہلی بی جے پی کے صدرمنوج تیواری نے اسے اروند کیجریوال کی گندی سوچ قرار دیا۔ تیواری نے ٹوئٹ کیا "آپ کارکنان کیجریوال کی گندی سوچ دیکھ لو"۔ دہلی بی جے پی صدر نے کہا کہ وویک تیواری کا قتل ہوا ہے، قصورواروں کو سزا ملے گی، ہم اس کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وویک تیواری کی آخری رسوم ادائیگی

ایپل کے سیلس منیجر وویک تیواری کی آخری رسوم ادائیگی آج صبح کی گئی ہے۔ اس دوران بھینسا کنڈ پہنچ کریوگی حکومت میں وزیرقانون برجیش پاٹھک اورآشوتوش ٹنڈن نے ہلاک ہونے والے وویک تیواری کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

متوفیہ کی بیوی کا ایک کروڑ معاوضہ کا مطالبہ

مہلوک شخص کی بیوی نے پولیس محکمہ میں نوکری اورایک کروڑروپئے معاوضے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ جب تک ان کے مطالبات نہیں تسلیم ہوجاتے، تب تک وہ اپنے شوہرکا آخری رسوم نہیں ادا کریں گی۔ اس درمیان لکھنو کے ڈی ایم کوشل راج نے فیملی کے ایک شخص کومیونسپل کارپوریشن میں نوکری اورمالی مدد کے طورپر25 لاکھ روپئے دینے کی تحریری یقین دہانی کرائی ہے۔

کیا کہتے ہیں وزیراعلیٰ یوگی؟

اس معاملے پروزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ لکھنو کا حادثہ کوئی مڈبھیڑ کی واردات نہیں ہے۔ ہم اس کی پوری جانچ کرائیں گے۔ پہلی نظرمیں قصوروارنظرآرہے پولیس ملازمین کو گرفتارکیا جاچکا ہے۔ کسی بھی قصوروارکو بخشا نہیں جائے گا۔ ضرورت پڑے گی تو ہم سی بی آئی کو بھی اس کی جانچ سونپیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:   چیف سکریٹری مارپیٹ معاملہ: وزیراعلیٰ کیجریوال اورامانت اللہ خان سمیت 13  لوگوں کو سمن

یہ بھی پڑھیں:    دلی میں 40 سرکاری خدمات کی فراہمی گھر تک، دینے ہوں گے صرف 50 روپے زائد

یہ بھی پڑھیں:    محلہ کلینک دیکھنے پہنچےاقوام متحدہ کے سابق جنرل سکریٹری، کیجریوال حکومت کو سراہا

 

 
First published: Sep 30, 2018 01:14 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading