ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیراعلی اروند کیجریوال کے خود کو دہلی کا بیٹا بتانے پر زبانی جنگ

عام آدمی پارٹی (عآپ)کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کے خود کو دہلی کا بیٹا بتانے کے سلسلے میں آپ اور بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جےپی)کے لیڈروں کے درمیان زبانی جنگ جمعہ کو اور تیز ہوگئی۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 31, 2020 03:53 PM IST
  • Share this:
وزیراعلی اروند کیجریوال  کے خود کو دہلی کا بیٹا بتانے پر زبانی جنگ
دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی فائل فوٹو: تصوی

عام آدمی پارٹی (عآپ)کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کے خود کو دہلی کا بیٹا بتانے کے سلسلے میں آپ اور بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جےپی)کے لیڈروں کے درمیان زبانی جنگ جمعہ کو اور تیز ہوگئی۔ مغربی دہلی سے بی جےپی پرویش صاحب سنگھ نے بدھ کو مسٹر کیجریوال کو ’دہشت گرد‘ کہاتھا۔اس پر کیجریوال نے جمعرات کو پریس کانفرنس میں اپنے آپ کو دہلی کا بیٹا بتاتے ہوئے عوام سے اس پر فیصلہ کرنے کو کہا تھا۔اس کے بعدصحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ہرش وردھن پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا تھا کہ کیجریوال کی پیدائش ہریانہ میں ہوئی تھی اور وہ انا ہزارے کے دھرنے میں شامل ہونے کےلئے غازی آباد سے دہلی آتےتھے تو وہ دہلی کے بیٹے کیسے ہوئے۔

کیجریوال نے آج اس پر پلٹ وار کرتے ہوئے ،’’ڈاکٹر صاحب،آپ کی مجھ سے نفرت ہے۔آپ مجھے گالی دیجئے۔آپ اترپردیش اور ہریانہ میں پیدا ہوئے اور دہلی میں آکر بسے سب لوگوں کو پرایا کیسے کہہ سکتے ہیں؟بی جےپی کےلئے وہ پرائے ہیں۔پر وہ ہمارے لئے تو دہلی خاندان کا حصہ ہیں۔ہم دہلی والوں نے ان سب کو اپنا لیا،اپنا خاندان بنا لیا۔


واضح رہے کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ پر ویش ورما کے متنا زعہ بیان پر کیجریوال نے رد عمل ظاہر کیا تھا۔ دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سی ایم کیجریوال نے سوال کیا تھا کہ کیا کو ئی دہشت گرد عوام کی خدمت کرتا ہے۔ اروند کیجریوال نے کہا کہ میں دہشت گرد ہوں یا نہیں یہ فیصلہ میں عوام پر چھوڑتا ہوں ۔ واضح رہے کہ دہلی کے شاہین باغ میں جاری احتجاج کی حمایت پر پر ویش ورما نے وزیر ا علی کیجری وال کو دہشت گرد کہا تھا۔

کیجریوال نے میڈیا سے بات چیت میں کہا تھا’’بی جے پی والے کہہ رہے ہیں کہ کجریوال دہشت گرد ہے۔ میں نے پانچ سال آپ کا بیٹا بن کر کام کیا ہے۔یہ فیصلہ میں آپ پر چھوڑتا ہوں کہ میں آپ کا بیٹا ہوں یا دہشت گرد‘‘۔انہوں نے کہا’’اب دہلی کے عوام کو طے کرنا ہے کہ کیا میں دہشت گرد ہوں یا میں ان کا اپنا بیٹا ہوں جس نے اپنی دہلی کے لئے اسکول اور اسپتال بنائے‘‘۔

عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر نے کہا’’میں نے دو بار ملک کے بدعنوان لوگوں کے خلاف بھوک ہڑتال کی ہے۔میں نے 15-15 دن کا انشن کیا ہے۔ میں نے ملک کے لئے اپنی جان داؤ پر لگائی تھی۔ بی جے پی مجھے آج دہشت گرد بول رہی ہے‘‘۔
انہوں نے یہ بھی کہاتھا’’سرحد پر شہید ہونے والے جوان کے خاندان کو میں نے ایک کروڑ روپے دیئے۔جوان کی شہادت کے بعد خاندان کی ذمہ داری اپنے کندھوں پر لی۔ بدلے میں بی جے پی مجھے دہشت گرد کہہ رہی ہے۔
First published: Jan 31, 2020 03:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading