ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی میں اجتماعی عصمت دری پر بھڑکے کیجریوال،کہا، کیا کر رہے ہیں پی ایم اور ایل جی

نئی دہلی۔ دہلی میں دو معصوم بچیوں کے ساتھ ہوئی اجتماعی عصمت دری کے واقعہ کے بعد اب سیاست بھی شروع ہو گئی ہے۔

  • IBN7
  • Last Updated: Oct 17, 2015 03:02 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
دہلی میں اجتماعی عصمت دری پر بھڑکے کیجریوال،کہا، کیا کر رہے ہیں پی ایم اور ایل جی
نئی دہلی۔ دہلی میں دو معصوم بچیوں کے ساتھ ہوئی اجتماعی عصمت دری کے واقعہ کے بعد اب سیاست بھی شروع ہو گئی ہے۔

نئی دہلی۔ دہلی میں دو معصوم بچیوں کے ساتھ ہوئی اجتماعی عصمت دری کے واقعہ کے بعد اب سیاست بھی شروع ہو گئی ہے۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ٹویٹ کر دہلی پولیس پر نشانہ سادھا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی اور لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ پر بھی حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم اور ایل جی آخر کیا کررہے ہیں۔


کیجریوال نے دہلی میں بڑھ رہے جرائم کے لئے دہلی پولیس کی ناکامی کو ذمہ دار بتایا ہے۔ کیجریوال نے یہ بھی اطلاع دی کہ وہ بچیوں کو دیکھنے ہسپتال جا رہے ہیں۔


کیجریوال نے ٹویٹ کر کہا کہ دہلی میں مسلسل معصوموں کے ساتھ ہو رہی عصمت دری کے واقعات شرمناک اورباعث تشویش ہیں۔ دہلی پولیس لوگوں کو تحفظ دے پانے میں ناکام ہے۔ وزیر اعظم اور ایل جی کیا کر رہے ہیں۔


ادھر دہلی خواتین کمیشن کی سابق صدر برکھا سنگھ نے کیجریوال حکومت پر ہی نشانہ سادھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیجریوال حکومت صرف اپنی تشہیرمیں لگی ہوئی ہے جبکہ دہلی میں خواتین کے خلاف جرائم بڑھتے جا رہے ہیں۔

 

 

 
First published: Oct 17, 2015 03:02 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading