ایسا لگ رہا ہے کہ کانگریس سے اتحاد نہ ہونے کے سبب دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال بے حد مایوس ہیں۔ جمعرات کو دہلی میں کیجریوال نے کہا کہ اگرنریندرمودی دوبارہ اقتدارمیں آتے ہیں تواس کےلئےراہل گاندھی ذمہ دارہوں گے۔ انہوں نے یہ باتیں عام آدمی پارٹی کے انتخابی منشورجاری کرنے کے دوران کہیں۔
دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نےکہا 'میں نے کانگریس کے ساتھ اتحاد کی بہت کوشش کی، لیکن کچھ نہیں ہوپایا۔ اگرنریندرمودی اورامت شاہ جی کی جوڑی دوبارہ اقتدارمیں آتی ہے تواس کےلئے صرف اورصرف ایک ہی شخص ذمہ دارہوگا اوروہ ہے راہل گاندھی'۔
کیجریوال نے یہ بھی کہا کہ اتحاد ٹوئٹرپرنہیں بنتا ہے۔ انہوں نے راہل گاندھی پرتنقید کرتے ہوئے کہا 'میں راہل گاندھی کوکہنا چاہتا ہوں کہ اتحاد ٹوئٹرپرنہیں بنتے ہیں۔ اگروہ اتحاد کولے کرسنجیدہ تھےتوانہیں ٹیبل پرآکربات چیت کرنی چاہئے تھی۔ لوگوں کےدرمیان بیان بازی سے مسئلےکا حل نہیں ہونے والا ہے'۔
واضح رہے کہ کانگریس صدرراہل گاندھی نے منگل کو کہا تھا کہ ان کی پارٹی دہلی میں اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد کے لئے تیارہے، لیکن انہیں ہریانہ میں بھی اتحاد کولے کراپنی ضد چھوڑنی ہوگی۔
راہل گاندھی کے مطابق اروند کیجریوال نے دہلی میں 3-4 کا فارمولہ دیا گیا تھا، جس کے تحت چارسیٹ پرعام آدمی پارٹی اورتین پرکانگریس کے الیکشن لڑنے کا پرپوزل تھا۔ ہماری دہلی کی لیڈرشپ اس کے حق میں نہیں تھی، لیکن بعد میں انہیں منالیا گیا تھا۔ کیجریوال نے اچانک ہریانہ میں بھی اتحاد کی شرط رکھ دی، جسے پورا کرنا ہمارے لئے ممکن نہیں ہے۔ کیجریوال نے واضح طورپرکہا کہ امیدواراب نام واپس نہیں لیں گے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ راہل گاندھی اتحاد کرنا ہی نہیں چاہتے اوروہ مودی مخالف ووٹوں کوتقسیم کرنے کا کام کررہے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔