ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اجے ماکن نے دلی کانگریس صدر کے عہدے سے دیا استعفیٰ، کانگریس نے کیا انکار

کہا جا رہا ہے کہ ماکن نے صحت وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس صدر راہل گاندھی کو اپنا استعفی بھیج دیا ہے۔

  • Share this:
اجے ماکن نے دلی کانگریس صدر کے عہدے سے دیا استعفیٰ، کانگریس نے کیا انکار
اجے ماکن: فائل فوٹو

کانگریس کے قدآور رہنماؤں میں سے ایک اجے ماکن نے دہلی کانگریس کے صدر کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ ماکن نے صحت وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس صدر راہل گاندھی کو اپنا استعفی بھیج دیا ہے۔ تاہم، اس معاملہ میں دلی پردیش کانگریس کمیٹی کا کہنا ہے کہ ماکن نے استعفی نہیں دیا ہے۔


نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، پارٹی نے کہا کہ صحت مسائل کی وجہ سے اجے ماکن نے چیک اپ کے لئے کچھ وقفے کا بریک لیا ہے۔ وہ جلد ہی واپس آئیں گے۔ ڈی پی سی سی نے کہا کہ ماکن نے پارٹی کے صدر راہل گاندھی اور دلی انچارج پی سی چاکو سے حال ہی میں ملاقات کی تھی۔


قابل ذکر ہے کہ 2015 میں اروندر سنگھ لولی کی جگہ اجے ماکن کو دلی پردیش کانگریس کا صدر مقرر کیا گیا تھا۔2017 دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں کانگریس کے تیسری پوزیشن پر آنے کے بعد بھی اجے ماکن نے شکست کی ذمہ داری لیتے ہوئے استعفی دیا تھا۔ حالانکہ، تب راہل گاندھی نے ماکن کا استعفیٰ لینے سے صاف انکار کر دیا تھا۔




ذرائع کے مطابق، کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے درمیان اتحاد کی آہٹ کی وجہ سے وہ ناراض تھے۔ ذرائع کے مطابق، کانگریس عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنا چاہتی ہے لیکن ماکن اس کے لئے تیار نہیں تھے۔
First published: Sep 18, 2018 09:57 AM IST