உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سنندا پشکر موت معاملہ میں کانگریس لیڈر ششی تھرور سبھی الزامات سے بری

    دہلی کی ایک عدالت نے کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور  (Shashi Tharoor) کو ان کی اہلیہ سنندا پشکر (Sunanda Pushkar)  کی موت سے متعلق ایک معاملہ میں الزامات سے بری کردیا ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : سنندا پشکر موت معاملہ میں دہلی کی ایک عدالت نے کانگریس لیڈر ششی تھرور کو بری کردیا ہے ۔ انگریزی اخبار دی ہندو کے مطابق فیصلہ سنائے جانے کے بعد ششی تھرور نے کہا کہ بہت شکریہ یوور آنر ۔ اذیت کے ساڑھے سات سال ہوگئے ہیں ، میں اس فیصلہ کی سراہنا کرتا ہوں ۔

      بتادیں کہ سنندا پشکر دہلی کے ایک فائیواسٹار ہوٹل میں 17 جنوری 2014 کی رات کو مردہ پائی گئی تھیں ۔ پشکر کی موت کے بعد ان کے شوہر ششی تھرور پر ان کا ذہنی استحصال کرنے اور قتل کیلئے اکسانے کے الزامات لگے تھے ۔ اس کے بعد دہلی پولیس نے اس معاملہ میں ششی تھرور کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ۔ اس معاملہ میں پاکستانی صحافی میہر ترار کا نام بھی سامنے آیا تھا ۔

      دہلی پولیس نے جن دفعات کے تحت کانگریس لیڈر ششی تھرور کو ملزم بنایا تھا ، ان میں قصوروار پائے جانے کی صورت میں سابق مرکزی وزیر کو تین سے دس سال تک کی قید کی سزا ہوسکتی تھی ۔

      بتادیں کہ اس معاملہ میں تھرور اہم ملزم تھے ۔ ان پر بیوی سنندا پشکر کا جہیز کیلئے استحصال کرنے اور خودکشی کیلئے اکسانے کے الزامات لگائے گئے تھے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: