اپنا ضلع منتخب کریں۔

    New Delhi: تہاڑ جیل میں دو گروپوں میں پر تشدد جھڑپ، 15 قیدی ہوئے زخمی

    New Delhi: تہاڑ انتظامیہ Tihar administration کے مطابق تہاڑ جیل میں قیدیوں کے پرتشدد تصادم کا یہ واقعہ 2 روز قبل پیش آیا تھا، جس میں جیل نمبر 8 اور 9 میں بند قیدیوں کے درمیان تصادم ہوا تھا اور اس واقعے میں 15 قیدی زخمی ہوئے تھے۔

    • Share this:
      New Delhi: ملک کی سب سے محفوظ بتائی جانے والی دہلی کی تہاڑ جیل (Tihar Jail of Delhi) میں ایک بار پھر قیدیوں کے درمیان پرتشدد جھڑپ ہوئی ہے۔ تہاڑ جیل میں قیدیوں کے دو گروپوں کے درمیان اس پرتشدد تصادم میں تقریباً 15 قیدی زخمی ہو گئے۔ ان میں سے کچھ اب بھی زیر علاج ہیں۔ ذرائع کی مانیں تو یہ واقعہ جیل میں قیدیوں کے درمیان بالادستی کی لڑائی (battle for supremacy) میں پیش آیا ہے۔

      تہاڑ انتظامیہ Tihar administration کے مطابق تہاڑ جیل میں قیدیوں کے پرتشدد تصادم کا یہ واقعہ 2 روز قبل پیش آیا تھا، جس میں جیل نمبر 8 اور 9 میں بند قیدیوں کے درمیان تصادم ہوا تھا اور اس واقعے میں 15 قیدی زخمی ہوئے تھے۔ تہاڑ انتظامیہ نے بتایا کہ کچھ قیدیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد واپس جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ باقی زخمی قیدیوں کا جیل میں ہی علاج کیا جا رہا ہے۔ جیل انتظامیہ نے اس پورے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں: Rohini Court میں پھر فائرلنگ، اس بار سکیورٹی فورسز نے ہی چلائی گولی، پولیس جانچ میں مصروف

      یہ پہلا معاملہ نہیں ہے جب تہاڑ جیل میں قیدیوں کے درمیان تصادم ہوا ہو۔ اس سے قبل فروری میں بھی تہاڑ جیل میں قیدیوں کے دو گروپوں میں تصادم ہوا تھا اور اس واقعہ میں اسسٹنٹ جیل سپرنٹنڈنٹ اور وارڈر بھی زخمی ہوئے تھے۔ اس جھڑپ میں چار قیدی شدید زخمی ہوئے تھے۔ یہ واقعہ جیل نمبر ایک میں پیش آیا۔ قیدیوں کے درمیان جاری جھگڑے پر اسسٹنٹ جیل سپرنٹنڈنٹ مداخلت کی کوشش میں زخمی ہو گئے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: