ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

گرل فرینڈ کو امپریس کرنے کیلئے بوائے فرینڈ نے کرڈالا ایسا کام ، کھلا راز تو پولیس محکمہ میں مچ گئی کھلبلی

Delhi Crime News: دہلی پولیس نے ایک فرضی داروغہ کو گرفتار کیا ہے ، جو کہ خود کو یوپی پولیس کا افسر بتارہا تھا ۔ نہی نہیں، دوارکا پولیس کی پوچھ گچھ میں گرفتار نوجوان نے بتایا کہ وہ گرل فرینڈ کو امپریس کرنے کیلئے داروغہ بنا تھا ۔

  • Share this:
گرل فرینڈ کو امپریس کرنے کیلئے بوائے فرینڈ نے کرڈالا ایسا کام ، کھلا راز تو پولیس محکمہ میں مچ گئی کھلبلی
گرل فرینڈ کو امپریس کرنے کیلئے بوائے فرینڈ نے کرڈالا ایسا کام ، کھلا راز تو پولیس محکمہ میں مچ گئی کھلبلی

نئی دہلی : دہلی پولیس نے ایک نقلی داروغہ کو گرفتار کیا ہے ۔ یہی نہیں ، اس کے پاس سے اترپردیش پولیس کی دو وردی ، دو آئی کارڈ اور ایک نقلی ایئرپستول بھی برآمد ہوئی ہے جبکہ دوارکا پولیس کی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ نوجوان اپنی گرل فرینڈ کو امپریس کرنے کیلئے فرضی داروغہ بن گیا تھا ۔ پولیس کے مطابق فرضی داروغہ بنا اجے پولیس کی وردی میں لوگوں کو ڈرا دھمکا بھی رہا تھا ۔ وہیں ایک ہوٹل مالک کی اطلاع پر پولیس جب جائے واقعہ پر پہنچی تو اس پورے معاملہ کا انکشاف ہوا ۔


دراصل ملزم پولیس کی وردی میں ہوٹل میں چیک ان کرنے آیا تھا ، لیکن وہاں اس کی ہوٹل اسٹاف سے کسی بات پر بحث ہوگئی ۔ اس کے بعد ہوٹل مالک کو وردی پہنے شخص پر شک ہوا تو اس نے دوارکا پولیس کو اطلاع دیدی ۔ اس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اجے نام کے شخص کو گرفتار کرلیا ۔


اس دوران دوارکا پولیس کو اس کے پاس سے یوپی پولیس کی دو وردی ، دو آئی کارڈ اور ایک نقلی ایئر پستول برآمد ہوئی ۔ وہیں نوجوان یوپی کے متھرا کا رہنے والا ہے ۔ ویسے شروعات میں وہ پولیس پر حاوی ہونے کی کوشش کررہا تھا ، لیکن جب دوارکا پولیس نے اس سے پوسٹنگ اور پولیس سے وابستہ سوالات کئے تو وہ کوئی جانکاری نہیں دے سکا ۔


دوارکا پولیس کی پوچھ گچھ میں ملزم اجے نے بتایا کہ وہ دہلی میں محمد پور علاقہ میں پانی کی سپلائی کا کام کرتا تھا ۔ اس درمیان اس کی ملاقات ایک لڑکی سے ہوگئی ۔ یہی نہیں اپنی گرل فرینڈ کو امپریس کرنے کیلئے اس نے خود کو اترپردیش پولیس کا افسر بتایا تھا ۔

اس کے بعد اس نے اپنے جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کیلئے نہ صرف یوپی پولیس کی وردی خریدی بلکہ آئی کارڈ اور نقلی ایئرپستول خریدنے کے ساتھ نقلی داروغہ بن گیا ۔ اس معاملہ میں دوارکا پولیس ملزم سے پوچھ گچھ کررہی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 25, 2021 10:02 AM IST