உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آئی اے ایس ایسوسی ایشن نے کہا : ہم ہڑتال پر نہیں ، سیاسی فائدے کیلئے کیا جارہا ہے ہمارا استعمال

    آئی اے ایس ایسوسی ایشن کے اہلکار پریس کانفرنس کے دوران ۔

    آئی اے ایس ایسوسی ایشن کے اہلکار پریس کانفرنس کے دوران ۔

    دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کا دھرنا آج ساتویں دن بھی جاری ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی : دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کا دھرنا آج ساتویں دن بھی جاری ہے۔ دہلی کے وزیر اعلی سمیت عام آدمی پارٹی لیڈروں کے ایل جی ہاوس میں دھرنا کے درمیان آئی اے ایس ایسوسی ایشن نے پریس کانفرنس کرکے کہا کہ دہلی میں آئی اے ایس افسران ہڑتال پر نہیں ہیں، وہ روزانہ اپنے دفاتر آرہے ہیں اور اپنا کام کررہے ہیں۔
      آئی اے ایس ایسوسی ایشن کی منیشا سکسینہ نے بتایا کہ دہلی میں آئی اے ایس افسران کی ہڑتال کی خبر بالکل جھوٹی اور بے بنیاد ہے۔ ہم حکومت کی میٹنگوں میں شامل ہورہے ہیں ، سبھی محکمے اپنا کام کررہے ہیں ، ہمارے کچھ افسران تو چھٹیوں میں بھی کام کررہے ہیں۔

      آئی اے ایس افسر ورشا جوشی نے کہا کہ ہم ڈرے ہوئے ہیں اور متاثرہ محسوس کررہے ہیں ، سیاسی وجوہات کی بنا پر ہمارا استعمال کیا جارہا ہے ، ہمیں ہمارا کام کرنے دیں۔ خیال رہے کہ ایل جی ہاوس میں دھرنےپر بیٹھے عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے تین مطالبات ہیں ، جن میں سے ایک آئی اے ایس افسران کی ہڑتال کو فورا ختم کرانے کا مطالبہ بھی ہے۔



      First published: