ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

انہدامی کارروائی : بچے کی موت سخت جھٹکا اور چوٹ لگنے سے ہوئی: پولس

نئي دہلی۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے پولس جوائنٹ کمشنر دیپندر پاٹھک نے آج کہا کہ جھگی جھونپڑی کی انہدامی کارروائی شروع ہونے سے پہلے ہی چھوٹے بچے پر کوئی چیز گرنے سے اس کی موت ہوئی تھی۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 14, 2015 08:07 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
انہدامی کارروائی : بچے کی موت سخت جھٹکا اور چوٹ لگنے سے ہوئی: پولس
نئي دہلی۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے پولس جوائنٹ کمشنر دیپندر پاٹھک نے آج کہا کہ جھگی جھونپڑی کی انہدامی کارروائی شروع ہونے سے پہلے ہی چھوٹے بچے پر کوئی چیز گرنے سے اس کی موت ہوئی تھی۔

نئي دہلی۔  وزیر اعلی اروند کیجریوال کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے پولس جوائنٹ کمشنر دیپندر پاٹھک نے آج کہا کہ جھگی جھونپڑی کی انہدامی کارروائی شروع ہونے سے پہلے ہی چھوٹے بچے پر کوئی چیز گرنے سے اس کی موت ہوئی تھی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچے کی موت سخت جھٹکا اور چوٹ لگنے سے ہوئی ہے۔


مسٹر پاٹھک نے کہا کہ بچے کی موت ساڑھے نو بجے ہوئی اور اہل خانہ اس کو لے کر ساڑھے دس بجے اسپتال پہنچے۔ پولس اہلکار تقریبا اسی وقت تھانہ سے روانہ ہوئے تھے اور انہدامی کارروائی دوپہر میں کی گئی ہے۔


واضح رہے کہ انہدامی کارروائی کے دوران ایک بچے کی موت کے معاملے پر حکومت اور محکمہ ریلوے کے درمیان گزشتہ دو دنوں سے تنازعہ چل رہا ہے۔ محکمہ ریلوے نے یہ کہہ کر اپنا دفاع کیا ہے کہ انہدامی کارروائی سے بہت پہلے ہی جھگی والوں کو مطلع کردیا گیا تھا اور انہدامی کارروائی شرو ع ہونے سے دو گھنٹہ پہلے بچے کی موت ہوئی تھی۔

First published: Dec 14, 2015 08:07 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading