ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی الیکشن نتائج: منوج تیواری نے کہا- ہار ہو یاجیت، ذمہ داری لینے کو تیار ہوں

دہلی اسمبلی انتخابات (Delhi Assembly Election) کے ابتدائی رجحانات میں پچھڑنے کے بعد دہلی بی جے پی کے صدر منوج تیواری (Manoj Tiwari) نےکہا کہ انتخابی نتائج جو بھی ہوں، وہ ذمہ داری لینےکو تیار ہیں۔

  • Share this:
دہلی الیکشن نتائج: منوج تیواری نے کہا- ہار ہو یاجیت، ذمہ داری لینے کو تیار ہوں
دہلی بی جے پی کے صدر منوج تیواری ۔ تصویر : اے این آئی ۔

نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخابات  (Delhi Assembly Election) کے نتائج سامنے آرہے ہیں۔ ابتدائی رجحانات میں عام آدمی پارٹی (Aam Aadmi Party) کو واضح اکثریت حاصل ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ رجحانات میں پچھڑنے کے بعد دہلی بی جے پی کے صدر منوج تیواری (Manoj Tiwari) نے منگل کو کہا کہ 'جو بھی نتائج آئیں گے میں ذمہ داری لینے کو تیار ہوں۔ ابھی بھی امید ہے، گیپ کم ہوگا۔ واضح رہےکہ عام آدمی پارٹی تقریباً 50 سیٹوں پرآگے چل رہی ہے جبکہ بی جے پی 20 سیٹوں پرآگے چل رہی ہے۔ تقریباً 10 سیٹیں ایسی ہیں، جس پر دونوں پارٹیوں کے امیدوار معمولی فرق سے آگے پیچھے ہو رہے ہیں۔


دہلی الیکشن نتائج کے ابتدائی رجحانات سامنے آنے کےبعد منوج تیواری نےکہا ہےکہ ہار ہو یاجیت، ذمہ داری لینےکوتیارہوں۔ فائل فوٹو- پی ٹی آئی
دہلی الیکشن نتائج کے ابتدائی رجحانات سامنے آنے کےبعد منوج تیواری نےکہا ہےکہ ہار ہو یاجیت، ذمہ داری لینےکوتیارہوں۔ فائل فوٹو- پی ٹی آئی


قابل ذکر ہےکہ اس سے قبل دہلی بی جے پی صدرمنوج تیواری نے دعویٰ کیا تھا کہ دہلی میں بی جے پی 48 سیٹیں حاصل کرنے والی ہے۔ منوج تیواری نے ایگزٹ پول کے نتائج کو فیل بتایا تھا۔ منوج تیواری نے ایک دوسرے ٹوئٹ کے ذریعہ کہا ہےکہ یہ سبھی ایگزٹ پول فیل ہوں گے، میرا یہ ٹوئٹ سنبھال کر رکھئےگا۔ بی جے پی دہلی میں 48 سیٹ لےکرحکومت بنائےگی۔ ای وی ایم کو مورد الزام ٹھہرانے کا ابھی سے بہانہ نہ تلاش کریں۔ ماڈل ٹاؤن سے بی جے پی امیدوار کپل مشرا نے بھی ایگزٹ پول کے دعووں کو غلط بتایا تھا۔ کپل مشرا نے کہا ہے کہ سبھی ایگزٹ پول کے نتائج غلط ثابت ہونے والے ہیں۔ حالانکہ کپل مشرا خود کافی پیچھے چل رہے ہیں۔


 
First published: Feb 11, 2020 11:56 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading